Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

عمیر عثمانی اور جاوید صدیقی کی ایس ایچ او شاہراہ نورجہاں سرفراض صاحب سے اہم ملاقات

0

عمیر عثمانی اور جاوید صدیقی کی ایس ایچ او شاہراہ نورجہاں سرفراض صاحب سے اہم ملاقات

تفصیلات کے مطابق عمیر عثمانی اور جاوید صدیقی نے اپنی ٹیم کے ساتھ ایس ایچ او شاہراہ نورجہاں سرفراض صاحب سے ان کی ٹیم کے ہمراہ حیدرفوڈز کے پاس ملاقات کی۔

اس ملاقات میں ان رستوں پر بات کی گئی جہاں سے چوروں اور ڈکیتوں کا بھاگنا آسان ہوتا ہے۔ علاقہ میں جرائم کو روکنے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مختلف جگہ پولیس کے گشت کو بڑھانے کی بات بھی کی گئی۔

عمیر عثمانی نے کہا کہ عوام اور پولیس ایک ساتھ مل کر علاقہ سے جرائم کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔

جاوید صدیقی نے کہا کہ ہم پولیس کے ساتھ ہیں اور ہر ممکن تعاون کرنے کو تیار ہیں۔

ایس ایچ او شاہراہ نورجہاں سرفراض صاحب نے پولیس کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Comments
Loading...