تعلیم پر سیاست نہیں بلکہ خدمت کا جذبہ قوموں کو عروج بخشتا ہے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
سندھ کی عوام کا مقدمہ ایم کیو ایم پاکستان لڑرہی ہے اور سندھ کی ترقی وخوشحالی کےلئے سندھ میں اختیار مقامی لوگوں کے پاس ہونا چاہئے ۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
تعلیم پر سیاست نہیں بلکہ خدمت کا جذبہ قوموں کو عروج بخشتا ہے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
حیدرآباد : متحدہ قومی موومنٹ حیدر آباد ڈسڑکٹ آفس پر ایم کیو ایم پاکستان کے لیگل ایڈ کے زمہ داران و دیگر وکلاء سے ایم کیو ایم پاکستان چیرمین و وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی ملاقات۔ اس موقع پر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نےگفتگو کرتے ہوئےکہاکہ سندھ پر وہ لوگ حکمرانی کررہے ہیں، جو لوگوں کا حق انہیں خیرات کی مانند اداکرتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ تعلیم پر سیاست نہیں بلکہ خدمت کا جذبہ قوموں کو عروج بخشتا ہے۔انہوں نے کہاکہ سندھ پر وہ لوگ قابض ہیں جن کی سوچ اپنی بہتر تعلیم سے زیادہ دوسروں کو تعلیم سے محروم رکھنے پرمبنی ہے۔انہوں نے کہاکہ قانون و آئین آرٹیکل 140/اے کےتحت مقامی سطح پر اختیار کی منتقلی نہ کرنے والےدرحقیقت قومی مجرم ہے۔
انہوں نے کہاکہ سندھ کی عوام کا مقدمہ ایم کیو ایم پاکستان لڑرہی ہے اور سندھ کی ترقی وخوشحالی کےلئے سندھ میں اختیار مقامی لوگوں کے پاس ہونا چاہئے۔اس موقع پر سندھ تنظیمیں کمیٹی کے انچارج سلیم رزاق حیدراباد ڈسٹرکٹ انچارج ظفر احمد صدیقی، حق پرست ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سید وسیم حسین ،پروفیسر عبدالعلیم خانزادہ ،انجینئر صابر حسین قائم خانی ،ناصر حسین قریشی بھی موجود تھے۔