Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ایم پی اے جمال احمد عوامی مسائل کے حل کے لئے رات 3 بجے بھی عوام کے درمیان موجود

جمال احمد کو صائمہ ٹاور کے لوگوں نے فون کیا تو وہ تمام کام چھوڑ کر وہاں پہنچ گئے

0

ایم پی اے جمال احمد عوامی مسائل کے حل کے لئے رات 3 بجے بھی عوام کے درمیان موجود

کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے ایم پی اے جمال احمد کا کہنا ہے کہ ہم عوامی نمائیندے ہیں۔ عوام نے ہمیں ووٹ دے کر منتخب کیا ہے۔ ہم سے جو ہوسکے کا عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ہم کریں گے۔

رات گئے تقریبا 3 بجے ایم کیو ایم پاکستان ایم پی اے جمال احمد کو ایک فون آیا جس میں ان کو پیپلز چورنگی پر موجود صائمہ ٹاور بلوایا گیا۔ جمال احمد اپنے تمام تر کام چھوڑ کر وہاں پہنچ گئے۔ جہاں انہوں نے تمام لوگوں کے مسائل کا سنا اور ان کو حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

جمال احمد سے صائمہ ٹاور کے یونین کے صدر نے بھی ملاقات کی۔ اس ملاقات میں انہوں نے اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ جمال احمد نے یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل کو ایم کیو ایم پاکستان ایم این اے فرحان چشتی کی موجودگی کے دوران حل کیا جائے گا۔ جمال احمد رات 4 بجے تک عوام کے درمیان موجود تھے۔

Comments
Loading...