فوج کے ساتھ پوری قوم ہے۔ ڈاکٹر صفیہ
تفصیلات کے مطابق مانسہرہ اور کے پی کے، مختلف شہروں میں ایم پی پی کی پاکستان فوج زندہ باد، دہشت گردی نا منظور، جعفر ایکسپریس سانحہ کی مذمت اور ڈاکٹر عشرت العباد کے پیغام کے مطابق مظاہرہ کیا گیا۔ پورا پاکستان ایک ہے۔ ہم ایک قوم ہیں۔
ڈاکٹر صاحب کا بیانیہ ہی مسائل کا حل ہے۔ پاکستان زندہ باد۔ میرہ پہچان پاکستان۔ پاک فوج زندہ باد کے نعرے۔ ملک میں فوری جیشنل ایکشن پلان اور وفاق اور صوبوں کو مثبت کردار ادا کرنے کی اپیل۔ فوج کے ساتھ پوری قوم ہے۔ ڈاکٹر صفیہ رہنما ایم پی پی نے مظاہرین سے گفتگو میں کہا کہ کراچی اور حیدرآباد کے شاندار مظاہروں کے بعد پورے ملک میں یکجہتی کی ڈاکٹر عشرت العباد نے لہر دوڑا دی ہے۔ پاکستان کو دہشت گردوں سے نجات دلائی جائے فوج ہمارا مان ہے پوری قوم ساتھ کھڑی ہے۔
بینرز پر قومی یکجہتی اور ڈاکٹر عشرت العباد اور آرمی چیف کے ساتھ مکمل یکجہتی کا بھی مظاہرہ کیا گیا تھا۔