مصطفی کمال سے مختلف سیاسی جماعتوں کے ذمہ داران و کارکنان کی ملاقات، ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت کا اعلان
سید مصطفی کمال سے مختلف سیاسی جماعتوں کے ذمہ داران و کارکنان کی ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی الیکشن آفس میں ملاقات، ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت کا اعلان
مصطفی کمال سے مختلف سیاسی جماعتوں کے ذمہ داران و کارکنان کی ملاقات، ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت کا اعلان
کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی الیکشن آفس میں سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفی کمال سے مختلف سیاسی جماعتوں کے درجنوں کارکنان و ذمہ داران نے ملاقات کی اور ایم کیو ایم پاکستان کے فکر و فلسفہ سے متاثر ہو کر شمولیت کا اعلان کیا۔شمولیت اختیار کرنے والوں میں پاکستان پیپلزپارٹی، پاکستان مسلم لیگ، عوامی نیشنل پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے ذمہ داران و کارکنان شامل ہیں۔
جن میں فاروق بنگش،عبدالکریم اور جہانزیب قادری سمیت دیگر سینکڑوں کارکنان شامل ہیں۔سید مصطفی کمال نے شمولیت اختیار کرنے والے تمام ذمہ داران و کارکنان کو ایم کیو ایم پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے دروازے سب کیلئے کھلے ہوئے ہیں اور آپ لوگ ایم کیو ایم پاکستان کے عزم و ارادے کے مطابق شہری سندھ کے حقوق کیلئے مل جل کر کام کریں۔
آپ لوگ متعلقہ یونین کونسلز میں عوام سے رابطہ کریں اور شہری سندھ کے حقوق کیلئے ایم کیو ایم پاکستان کی کارکردگی سے عوام کو آگاہ کریں۔سید مصطفی کمال نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان عدم تشدد اور عدم تصادم کی پالیسی پر گامزن ہے اور سیاسی جدوجہد کے ذریعے شہری سندھ کے مسائل کے حل کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔