Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ایم کیو ایم جمہوری اقدار کی پابند ہے ایوان ہمارے لئے اتمام حجت ہیں۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

ایم کیو ایم تعلیم سب کیلئے کے اپنے منشور پر مستقل مزاجی سے عمل پیرا ہے۔ چیئرمین متحدہ قومی موومنٹ

0

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے چیئرمین اور وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی نظیر حسین یونیورسٹی میں گریجویٹ فورم پاکستان کے زیرِ اہتمام ‘سیو کراچی ایجوکیشن’ کے عنوان سے منعقد مکالمے میں شرکت کی، مکالمے میں محکمہ تعلیم سے متعلقہ سابقہ و موجودہ بورڈز آف ڈائریکٹرز پروفیسرز اور اساتذہ کرام و نمائندگان نے خالد مقبول صدیقی کو نظامِ تعلیم سے متعلق مختلف اُمور پر آگاہی دی۔

مزید یہ کہ نقائص کو دور کرنے اور جدت سے ہم آہنگ اصلاحات بہتری کیلئے رائے و تجاویز غور طلب رہیں، چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے شرکاء سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم سے دیر ضرور ہوئی مگر سمت درست ہے ہمارے ہاں بدقسمتی سے ایک طبقہ اپنی شناخت پر شرمندہ ہے جو مسائل کے مستقل حل میں رکاوٹ ہے، ایم کیو ایم جمہوری اقدار کی پابند ہے ایوان ہمارے لئے اتمام حجت ہیں، صوبہ سندھ میں لسانیت پر مبنی پالیسیوں کا نفاذ تعلیم کی زبوں حالی کی اہم ترین وجہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم تعلیم سب کیلئے کے اپنے منشور پر مستقل مزاجی سے عمل پیرا ہے، سینئر مرکزی رہنماء سید امین الحق نے کہا کہ ہماری کاوش ہے کہ چیزوں کا اب صحیح ہونا ناگزیر ہوچکا ہے تعلیمی اداروں کا ماحول سازگار و پُرکشش بنانا ہوگا تاکہ نوجوان طالب علم خوش دلی سے جامعات میں آئیں، یہاں زیر بحث آئے معاملات کا ایوان میں پہنچنا ضروری ہے میڈیکل اور انجینئرنگ کالجز میں داخلے اور طلباء و طالبات سمیت اساتذہ کرام کو درپیش مسائل کے حل کرنے کی جانفشانی سے کوشش کی جائے گی، صرف کراچی نہیں شہری سندھ کی تمام جامعات کو خودمختار ہونا چاہئے۔

ایم کیو ایم کوشش کرے گی کہ حق پرست نمائندگان کو ملنے والے ترقیاتی فنڈز سے کچھ مناسب حصہ تعلیمی اداروں کی بہتری پر خرچ ہوسکے، حق پرست رکن قومی اسمبلی صبحین غوری نے کہا کہ نظام سے خائف والدین اپنے بچوں کو کیمبرج نظامِ تعلیم کی جانب لے جارہے ہیں تاکہ انکا بچہ دنیا کا مقابلہ ٹھیک طرح سے کرسکے یہ طبقاتی نظام کے فروغ کی بڑی وجہ ہے، ایم کیو ایم تعلیمی اداروں اور نظام میں موجود نقائص کو دور کرنے کے لئے خاموش جد و جہد کررہی ہے۔

حق پرست رکن سندھ اسمبلی عادل عسکری نے کہا کہ سب سے پہلے مایوسی کو ختم کرنے کی ضرورت ہے غربت ایک بڑی رُکاوٹ ہے تعلیم حاصل کرنے میں، آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے سینئیر جوائنٹ انچارج ریحان عبداللّٰہ نے کہا کہ طالبعلموں کی قابلیت جانچنے والوں کی قابلیت جانچنے کا بھی مؤثر نظام ہونا چاہیئے گھوسٹ ٹیچرز کا مئسلہ حل ہونا چاہیے، میرٹ بنیاد پر ایم ڈی کیٹ منعقد کروائیں جائیں۔

اس موقع پر گریجویٹ فورم پاکستان کے صدر عبدالقادر خانزادہ بھی موجود تھے۔

Comments
Loading...