پاکستان پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف کے وفد کی وزیر صحت ڈاکٹر سعد خالد نیاز سے ملاقات
قلیل عرصہ میں اداروں کو بہتر بنانے میں کامیاب ہوں گے جو آپ سب کو نظر آجائے گا ۔ وزیر صحت
پاکستان پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف کے وفد کی وزیر صحت ڈاکٹر سعد خالد نیاز سے ملاقات
کراچی : پاکستان پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف کے وفد کی وزیر صحت ڈاکٹر سعد خالد نیاز سے ملاقات۔ قلیل عرصہ میں اداروں کو بہتر بنانے میں کامیاب ہوں گے جو آپ سب کو نظر آجائے گا ۔ وزیر صحت۔ پاکستان پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف کا منشور ادارے کی بہتری ، مریضوں اور ملازمین کے مسائل کا ادراک ہے۔ حضرت کلام خان
ملازمین کے مسائل حل کررہے ہیں، اور اسٹرکچر کو بہتر بنا رہے ہیں۔ نگراں وزیر صحت۔ محکمہ صحت کے اداروں کو انقلابی تبدیلی سے ہم کنار کرنے کے لیئے کوشاں ہیں۔ ڈاکٹر سعد خالد نیاز۔ ملاقات میں اسپتالوں کو درپیش مسائل ، ایمبولینس سروس، ادویات ، آپریشن تھیٹر، مریضوں کو دیا جانے والا کھانا، ڈپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی ، ویکسینیٹرز اور ملیریا سپروائزرز کی پروموشن و دیگر امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
کرونا فنڈ میں خرد برد، ادارتی کرپشن، خواتین کو حراساں، اسائن ٹو ورک، سرکاری اراضی پر قبضہ و دیگر تمام شواہد پیش کر دیئے گئے۔ جس پر وزیر صحت نے بخور دستاویزات دیکھ کر کاروائی کے احکامات جاری کر دیئے۔
ملاقات میں پاکستان پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف کے صوبائی سیکریٹری انفارمیشن امیر علی دیناری ، صدر کراچی ڈویژن حضرت کلام خان ، سیکریٹری انفارمیشن محمد نوید انور ، جبکہ سول اسپتال ،جناح اسپتال، این آئی سی وی ڈی، این آئی سی ایچ، سروسز اسپتال ،نیو کراچی ،قطر و تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کے زمیداران بھی موجود تھے۔