Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

شادمان ٹاون یوسی 2 میں تمام پولز پر نئی لائیٹ لگادی گئیں، فرحان سہیل خود موجود تھے۔

اس موقع پر علاقہ مکین نے فرحان سہیل سے بات کی اور ان کو شادمان ٹاون میں کام کرانے پر مبارک باد پیش کی۔

0

شادمان ٹاون یوسی 2 میں تمام پولز پر نئی لائیٹ لگادی گئیں، فرحان سہیل خود موجود تھے۔

تفصیلات کے مطابق شادمان ٹاون نارتھ ناظم آباد یوسی 2 کا وہ علاقہ ہے جہاں بلدیات آنے کے بعد سے سب سے زیادہ کام کرایا گیا ہے۔ اس کا سہرایوسی چئیرمین جناب فرحان سہیل کو جاتا ہے اور اگر یوں کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا کہ شادمان ٹاون سے بےلوس کام کرنے والوں کی ایسی ٹیم فرحان سہیل کے ساتھ کھڑی ہوگئی جس نے شادمان ٹاون میں ہونے والے کاموں کو اپنے ہاتھ میں لیا اور آج تک وہ لوگ فرحان سہیل کے بازو بنے ہوئے ہیں۔ کہیں کوئی کام ہونا ضروری ہو تو وہ فرحان سہیل کے پاس پہنچ جاتے ہیں اور ان کی اجازت ملنے کے بعد اس کام کو کھڑے ہوکر کرواتے نظر بھی آتے ہیں۔ اس ٹیم میں شعیب صاب، مشائق نور خان اور عمیر طلحہ کا نام سب سے اوپر ہے۔

شادمان ٹاون کی گلیاں اور شاہراہ پہلے سے ہی روشن تھیں لیکن اس ٹیم نے یوسی چئیرمین فرحان سہیل سے بات کرنے کے بعد ان کی موجودگی میں شادمان پارک اور مسجد کے دونوں طرف والی مین شاہراہ کے تمام پولز پر نئی لائیٹ لگائی۔ جس سے علاقہ اور زیادہ روشن نظر آنے لگا ہے۔ اس موقع پر علاقہ مکین نے فرحان سہیل سے بات کی اور ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ اس کےساتھ ساتھ لوگوں نے اپنے مسائل سے بھی آگاہ کیا۔ جس پر فرحان سہیل نے ان کو یقین دلایا کہ ہم عوامی خدمت کے لئے آئیں ہیں اور ہم عوام کے مسائل کو دورکرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

New lights were installed on all the poles in Shadman Town UC 2, Chairman Farhan Sohail was present.
New lights were installed on all the poles in Shadman Town UC 2, Chairman Farhan Sohail was present.
Comments
Loading...