ایڈیشنل آئی جی نے کورنگی میں زیرِ تعمیر ماڈل پولیس اسٹیشن عوامی کالونی کا معائنہ کیا
اس موقع پر ڈی آئی جی ایسٹ، ایس ایس پی ایسٹ اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔
ایڈیشنل آئی جی نے کورنگی میں زیرِ تعمیر ماڈل پولیس اسٹیشن عوامی کالونی کا معائنہ کیا
کراچی : ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے ایسٹ زون میں ملیر ایکسپریس وے کے قریب قائم پولیس چوکی اور ڈسٹرکٹ کورنگی میں زیرِ تعمیر ماڈل پولیس اسٹیشن عوامی کالونی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ایسٹ، ایس ایس پی ایسٹ اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔
ڈی آئی جی ایسٹ نے ایڈیشنل آئی جی کو ملیر ایکسپریس وے کی پولیس چوکی اور اس کے گردونواح کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی، جس کے بعد ایڈیشنل آئی جی نے موقع پر اہم ہدایات جاری کیں۔ بعد ازاں، ایڈیشنل آئی جی نے کورنگی میں زیرِ تعمیر ماڈل پولیس اسٹیشن عوامی کالونی کا معائنہ کیا۔ ڈی آئی جی ایسٹ نے انہیں تعمیراتی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ ایڈیشنل آئی جی نے زیرِ تعمیر عمارت کے مختلف حصے، بشمول ڈیوٹی آفیسر روم، لاک اپ، اور دیگر سہولتوں کا جائزہ لیا اور تعمیراتی کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔
ماڈل پولیس اسٹیشنز کا مقصد عوام کو جدید سہولتوں کی فراہمی، پیشہ ورانہ پولیس افسران کی تعیناتی، اور پولیس و عوام کے درمیان دوستانہ ماحول کو فروغ دینا ہے۔