عوام کو پینے کے پانی کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں کے خاتمہ کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ علی اکبر
غیر قانونی ہائیڈرین اور غیر قانونی طریقے سے پانی کی سپلائی کو رکنے کیلئے ہنگامی بنیادوں میں اقدامات کریں۔علی اکبر
عوام کو پینے کے پانی کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں کے خاتمہ کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ علی اکبر
کراچی: چیئرمین مورڑومیربحر ٹاؤن علی اکبرنے کہا ہیکہ مورڑومیر بحر عوام کو پینے کے پانی کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں کے خاتمہ کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وائس چیئرمین مورڑومیر بحر شوکت بلوچ، اراکین کونسل اور بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔
انہوں نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پینے کے پانی کی سپلائی جب شروع ہوتی ہے تو وہ پانی انڈسٹریل ایریا کو دے دیا جاتا ہے۔ جبکہ پرانا گولیمار، پاک کالونی، جہان آباد، شیر شاہ، میٹروویل, پٹھان کالونی اور دیگر علاقوں میں پانی کی سپلائی نہیں دی جارہی۔ یہ تمام علاقے لیز ہیں اور پانی کا بل بھی باقاعدگی سے ادا کرتے ہیں۔
مورڑومیر بحر میں رہائش پذیر عوام کی اکثریت کا تعلق غریب اور متوسط طبقہ سے ہے پانی کے ٹینکر خریدنا ان کے ساتھ ظلم کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے وزیر اعلی سندھ، میئر کراچی مرتضی وہاب اور ایم ڈی واٹر کارپوریشن سے پانی کی فراہمی کے حوالے سے درخواست کی کہ وہ ان تمام علاقوں میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے حوالے سے اقدامات کریں اور غیر قانونی ہائیڈرین اور غیر قانونی طریقے سے پانی کی سپلائی کو رکنے کیلئے ہنگامی بنیادوں میں اقدامات کریں۔