اس بابرکت موقع پر سیاسی اور نظریاتی اختلافات کو ختم کر کے امتِ مسلمہ کو متحد ہونا چاہیے۔ شرجیل انعام میمن
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے عید کے مبارک دن کے موقع پر پاکستانی قوم اور عالمِ اسلام کو دلی عید مبارک پیش کی
کراچی : سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے عید کے مبارک دن کے موقع پر پاکستانی قوم اور عالمِ اسلام کو دلی عید مبارک پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس بابرکت موقع پر سیاسی اور نظریاتی اختلافات کو ختم کر کے امتِ مسلمہ کو متحد ہونا چاہیے۔
انہوں نے زور دیا کہ ایران سمیت تمام مسلمان ممالک کو باہمی اتحاد کو فروغ دیتے ہوئے ساتھ چلنا ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا افغانستان کی رجیم کی جانب سے وطن عزیز کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی، جس کے خلاف پاک افواج بہادری سے نبرد آزما ہیں۔ جس طرح بھارت کو منہ توڑ جواب دیا گیا، اسی طرح ہر اس قوت کو شکست دی جائے گی جو پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے گی۔
انہوں نے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی قیادت اور اللہ تعالیٰ کے فضل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک ناقابلِ تسخیر ایٹمی طاقت بن چکا ہے، اور اسلامی دنیا کا واحد ایٹمی ملک ہونے پر ہم اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں۔