میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شہید کارکنان کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا اور دعا کی۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا اورنگی ٹاؤن میں شہید ہونے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان شہروز اور ثاقب جاوید کے گھر آمد۔
کراچی : میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا اورنگی ٹاؤن میں شہید ہونے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان شہروز اور ثاقب جاوید کے گھر آمد۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شہید کارکنان کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا اور دعا کی۔
میئر کراچی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا کارکن اکیلا نہیں، پوری پارٹی اس کے ساتھ کھڑی ہے۔ پارٹی قیادت نے اس واقعے کا سختی سے نوٹس لیا ہے، ان شاء اللہ بہت جلد قاتل قانون کے کٹہرے میں ہوں گے۔ کارکنان کا اس طرح شہید ہونا تشویشناک ہے، ذمہ داروں کی گرفتاری تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہید کارکنان کے اہلِ خانہ اکیلے نہیں ہیں، ہم ہر مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں۔ میں وزیرِ داخلہ اور پولیس حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہوں، یہ تکلیف ہماری اپنی تکلیف ہے۔
میئر کراچی کے ہمراہ چیئرمین اورنگی ٹاؤن جمیل احمد، صدر پیپلز پارٹی ویسٹ عابد سٹی اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔