Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

بفرزون میں پانی کی شدید قلت، یوسی 4 وائس چئیرمین اور ٹاون واٹر کمیٹی چئیرمین کا ہنگامی دوراہ

یوسی 4 وائس چئیرمین ذیشان اور ٹاون واٹر کمیٹی چئیرمین عاطف بقعی نے ڈبلیو ٹی ایم کے اے ڈبل ای طارق سے ملاقات۔

0

بفرزون میں پانی کی شدید قلت، یوسی 4 وائس چئیرمین اور ٹاون واٹر کمیٹی چئیرمین کا ہنگامی دوراہ

تفصیلات کے مطابق کراچی شہر میں گرمی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ساتھ پانی کی قلت کا بھی سامنا ہے۔ اس حوالے سے بفرزون نارتھ ناظم آباد کی عوام نے اپنے مسائل کو دیکھتے ہوئے یوسی آفس میں اپنی شکایت جمع کرائی۔

بفرزون یوسی04 وائس چئیرمین جناب ذیشان علی صاحب جو ٹاون واٹر کمیٹی کے بھی وائس چئیرمین ہیں نے ٹاون واٹر کمیٹی چئیرمین و یوسی 07 چئیرمین جناب عاطف بقعی کےساتھ سخی حسن کا ہنگامی دوراہ کیا۔ جہاں انہوں نے ڈبلیو ٹی ایم کے اے ڈبل ای طارق صاحب سے ملاقات کی اور ان کو بفردون کی تمام تر صورتحال سے آگاہ کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے آج کی سپلائی کے حوالے سے بھی بات کی کیونکہ آج بفرزون کی سپلائی کافی خراب تھی۔

انہوں نے کہا ہے کہ انشاءاللہ آئندہ اس سپلائی کو بہتر کرنے کی کوشش کریں گے اور بفرزون کی عوام کو بھرپور پانی کی سپلائی ہوگی۔

Comments
Loading...