Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

کونسلر محمد حبیب کی شہادت پر حافظ نعیم الرحمن کا اہم بیان سامنے آگیا

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کی کنڈہ مافیا کے ہاتھوں شہید ہونے والے جماعت اسلامی کے منتخب کونسلرمحمد حبیب شہیدکی”نماز جنازہ “ کے موقع پر شرکاء سے گفتگو

0

کونسلر محمد حبیب کی شہادت پر حافظ نعیم الرحمن کا اہم بیان سامنے آگیا

کراچی : امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کی کنڈہ مافیا کے ہاتھوں شہید ہونے والے جماعت اسلامی کے منتخب کونسلرمحمد حبیب شہیدکی”نماز جنازہ “ کے موقع پر شرکاء سے گفتگو۔ انہوں نے کہا کہ ہم معاشرے میں کام کرنے محمد حبیب شہید کی نماز جنازہ میں موجود ہیں۔ عوام کے نمائندوں کو دھونس اور دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ محمد حبیب شہید کنڈہ مافیا کے خلاف عوام کی نمائندگی کرنے کے لیے گئے تھے۔ کے الیکٹرک مافیا کو تمام حکومتی جماعتوں کی سرپرستی حاصل ہے۔ کے الیکٹرک مافیا ہی نے محمد حبیب شہید پر گولیاں چلا کر شہید کیا۔ مافیا کھلے عام گولیاں اسی لیے چلاتے ہیں کیوںکہ جانتے ہیں کہ ان کی پیچھے سرپرستی کرنے والے موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی جی سندھ ، ڈی جی رینجرز سے مطالبہ کرتے ہیں کہ قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے قرارواقعی سزا دی جائے۔ ہمیں یقین دہانیاں نہیں بلکہ گرفتاری کی جائے۔ 48گھنٹوں میں محمد حبیب کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا تو ہم شہر بھر میں احتجاج کریں گے ہمارے احتجاج کا دائرہ وسیع تر ہوتا جائے گا۔ محمد حبیب شہید کا خون پوری انتظامیہ کے لیے سوالیہ نشان ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈی جی رینجرز ، آئی جی ، وزیر اعلیٰ سندھ کی ذمہ داری ہے کہ قاتلوں کو گرفتار کروانے کے لیے اپنا کردارادا کریں۔ کنڈا مافیا سے بھی کہنا چاہتے ہیں کہ اپنا قبلہ درست کرلیں ورنہ عوام اپنا حق حاصل کرنے کے لیے خود گھروں سے نکلیں گے۔

Comments
Loading...