Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

جماعت اسلامی کے منتخب کونسلر محمد حبیب کو شرپسند عناصر نے گولی مار کر شہید کردیا

سرجانی ٹاون یوسی 5 کے کونسلر اور یوسی 7 کے چئیر مین امید علی قاضی علاقے میں رہائشیوں کی جانب سے بلائی گئی ایک میٹنگ میں شریک تھے۔

0

جماعت اسلامی کے منتخب کونسلر محمد حبیب کو شرپسند عناصر نے گولی مار کر شہید کردیا

تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاون یوسی 5 کے کونسلر اور یوسی 7 کے چئیرمین امید علی قاضی علاقے میں رہائشیوں کی جانب سے بلائی گئی ایک میٹنگ میں شریک تھے۔ رہائشی کنڈا مافیا سے تنگ آئے ہوئے تھے اور چاہتے تھے کہ علاقے میں پی ایم ٹی لگے اور لیگل کنکشن ہوں۔ اسی دوران کنڈا مافیا سسٹم چلانے والے 6 لڑکے تین موٹر سائکلوں پر آئے اور موقع پر براہ راست فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں یوسی 5 کے کونسلر محمد حبیب شہید ہوئے اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔

شہید اور زخمی ہونے والوں کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جہاں کارکنان کے ساتھ ساتھ ذمہداران اور کونسلر، چئیرمین بھی موجود ہیں۔ ان کا مطالبہ ہے کہ ان مافیاں کے خلاف آپریشن کیا جائے اور محمد حبیب شہید کو قتل کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے۔

امیر جماعت اسلامی ضلع شمالی و نارتھ کراچی ٹاؤن چیئرمین محمد یوسف و دیگر زمہ داران عباسی میں موجود ہے۔

Comments
Loading...