Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کی جانب سے کل پورے صوبے میں یوم تشکر منایا جارہا ہے۔ سعید غنی

وزیر بلدیات سندھ و صدر پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی کی زیر صدارت کراچی ڈویژن کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔

0

پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کی جانب سے کل پورے صوبے میں یوم تشکر منایا جارہا ہے۔ سعید غنی

کراچی : وزیر بلدیات سندھ و صدر پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی کی زیر صدارت کراچی ڈویژن کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری و ڈسٹرکٹ سائوتھ کے صدر جاوید ناگوری، صوبائی وزیر شاہینہ شیر علی، تمام ڈسٹرکٹ کے صدور و جنرل سیکرٹریز، ٹائون چیئرمینز، ذیلی تنظیموں کے عہدیداران و دیگر شریک تھے۔

سعید غنی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے تحت شہر کے تمام ڈسٹرکٹ کے تحت پاک فوج کی جانب سے بھارت کو منہ توڑ جواب دئیے جانے اور بھارتی جارحیت اور انتہاپسندی کے خلاف شیشہ پلائی دیوار بن جانے پر اظہار تشکر کے لئے کل بروز جمعرات کو ریلیاں نکالی جائیں گی۔ تمام اضلاع سے ریلیاں اپنے اپنے مقررہ راستوں سے ہوتی ہوئی کلفٹن سی ویو پر یادگار پاکستان پر شام 6 بجے جمع ہوں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یادگار پاکستان پر بھرپور جشن کے تحت 40 فٹ طویل ٹرالر پر بنائے گئے فلوٹ سے آتشبازی کی جائے گی اور فنکار پاکستانی قومی نغموں سے آنے والی ریلیوں کا استقبال کریں گے۔ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کی جانب سے کل پورے صوبے میں یوم تشکر منایا جارہا ہے۔ کراچی ڈویژن اس یوم تشکر کے حوالے سے بھرپور تیاریاں کررہا ہے اور کل شام کو کراچی کی عوام اس یوم تشکر کی خوشیوں میں ہمارے ساتھ ہوگی۔

Comments
Loading...