عمران اتنے منحوس ہیں کہ جو ان کے قریب جاتا ہے وہ روتا ہے اورناک رگڑتا ہے۔ سعید غنی
میئرکے الیکشن سے پہلے اگرگیارہ یوسیزکاالیکشن کروانے کی نیت ہوتی تو یہ15 جنوری کے بعد شیڈول آجاتا۔
عمران اتنے منحوس ہیں کہ جو ان کے قریب جاتا ہے وہ روتا ہے اورناک رگڑتا ہے۔ سعید غنی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیرمحنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ماضی کہ چیف جسٹس نے اداروں کو کمزور کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔ عمران نازی اس ملک میں نحوست ہے اور اس ملک کے لئے سیکورٹی تھریڈ ہے۔ عمران نازی کے عشق میں مبتلا بیٹھے ہوئے کو مشورہ ہے کہ وہ اکیلے عشق کرلیں ورنہ اس کے ساتھ عشق ملک کی تباہی کا سبب بن جائے گا۔
معروف مزدور رہنماء لیاقت شاہی اور ان کے ساتھیوں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت سے پارٹی مزید مستحکم ہوگی اور انشاء اللہ آنے والے 11 یوسیز کے ضمنی انتخابات میں پیپلزپارٹی بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز کیمپ آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری سینیٹر وقار مہدی، پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری سابق صوبائی وزیر جاوید ناگوری، نجمی عالم، ڈسٹرکٹ کورنگی کے صدر جاوید شیخ، جانی میمن اور دیگر موجود تھے۔
اس موقع پر معروف لیبر یونین اور اسٹیٹ بینک کی سی بی اے کے 6 سال تک چیئرمین منتخب ہونے والے رہنما لیاقت شاہی، محبوب، چوہدری امتیاز، ساجد آرائیں و دیگر نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اور مختلف برادریوں کے رہنماؤں نے بھی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ لیاقت شاہی کو پیپلز پارٹی کی جانب سے آنے والے 11 یوسیز کے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں یوسی 3شاہ فیصل کالونی سے ضمنی انتخابات کے لئے پارٹی ٹکٹ بھی دیاگیاہے اور یہاں ییپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون مل کر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔
اس موقع پر سینیٹر وقار مہدی نے کہا کہ لیاقت شاہی سے برسابرس پہلے کاتعلق رہاہے، انہوں نے مشرف دورمیں جمہوریت کی بحالی کی تحریک میں حصہ لیتے رہے ہیں۔یہ سرکاری ملازم تھے،اب رٹائرڈ ہوگئے ہیں اور انہوں نے اب سیاست میں آنے کا اعلان کیا ہے اور انہوں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا جو فیصلہ کیا ہے اس پر ہم انہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔ وقار مہدی نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کے ساتھ اتحاد کے ساتھ انشاء اللہ یوسی 3 شاہ فیصل کالونی جیتیں گے۔ وقار مہدی نے کہا کہ انشاء اللہ میئر کراچی پیپلزپارٹی کا ہی بنے گا۔اس موقع پر لیاقت شاہی نے کہا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی اوردیگرقائدین کاشکرگذارہوں جنہوں نے عزتوں سے نوازا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جمہوری جدوجہد میں ہمیشہ سے پیپلزپارٹی کے شانہ بشانہ رہے ہیں اورتمام عوامی نمائندے بھی ساتھ ہیں۔
لیاقت شاہی نے کہا کہ اس وقت اشد ضرورت ہے کہ ترقی پسند پیپلزپارٹی کے سائے تلے جمع ہوں اورکراچی کے ضمنی انتخاب میں عوام پاکستان پیپلزپارٹی کو ووٹ دیں۔انہوں نے کہا کہ یو سی 3 شاہ فیصل کالونی سے ہمیشہ جماعت اسلامی جیتی رہی یے لیکن علاقہ کھنڈرات بنا ہوا ہے۔ اس موقع پر میڈیا کے سوالوں کے جواب میں سعید غنی نے کہا کہ ہماری بدقسمتی ہے کہ یہاں افتخارچودھری، ثاقب نثارجیسے چیف جسٹس رہے ہیں،جنہوں نے عدالتی وقارکونقصان پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کواپنی ضد سے ہٹناچاہیئے، متنازعہ بنچ ملکی سیاسی معاملات کے فیصلے نہ کریں۔
سعید غنی نے کہا کہ چیف جسٹس سے امید نہیں تھی کی وہ ایک جج کے بارے میں یہ کہیں کہ وہ کسی کومیسیج دیناچاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کہتے ہوئے چیف جسٹس نے کل دکھ کااظہارکیا۔ انہوں نے کہا کہ قاضی فائزعیسی کے خلاف اس وقت رفرنس بنایا گیا تاکہ وہ مستقبل میں چیف جسٹس نہ بن سکیں لیکن چیف جسٹس صاحب کوشاید قاضی فائزعیسی کے آنسو نظرنہ آئے۔ انہوں نے کہا کہ فیصل واوڈاکے کیس میں بھی چیف جسٹس کاموقف تبدیل ہوا۔
ایک سوال کے جواب میں سعید غنی نے کہا کہ میئرکے الیکشن سے پہلے اگرگیارہ یوسیزکاالیکشن کروانے کی نیت ہوتی تو یہ15 جنوری کے بعد شیڈول آجاتا۔ ایک سوال کے جواب میں سعید غنی نے کہا کہ جماعت اسلامی نے سندھ ہائی کورٹ کے بجائے اسلام آباد ہائی کورٹ سے اسٹے لیا ہے اور اس اسٹے سے قبل 6 میں سے 5 یوسیز کی ری کاؤنٹنگ ہوچکی تھی، صرف ایک پرباقی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ان 5 کی 5 یوسیز پر پیپلز پارٹی نے کامیابی حاصل کی ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں سعید غنی نے کہا کہ گذشتہ روزایک تاجرنے زکوات تقسیم کرنے کے لئے چھوٹی جگہ کاانتخاب کیا اور نہ انتظامیہ کوبتایانہ پولیس نہ کسی اورادارے کوبتایا، انہوں نے کہا کہ یہ قلعی طورپران کی ذمہ داری تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ افسوسناک واقعہ ہے، جومخیرحضرات زکوات دیناچاہتے ہیں برائے مہربانی اس طریقے سے نہ کریں۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران اتنے منحوس ہیں کہ جوان کے قریب جاتاہے وہ روتاہے اورناک رگڑتاہے،
انہوں نے کہا کہ جنہوں نے اس کی نیپیزبدلی وہ بھی توبہ کرکے بھاگ گئے، کل ہم نے جوڈیشری کاحال بھی دیکھا، انہوں نے کہا کہ عمران خان اس ملک لئے نحوست ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ اب بھی اگر میڈیا اوراداروں سے ان کے لوگ نہ نکلے تو کچھ بہترنہ ہوگا، عمران خان فتنہ ہے اور وہ ملک دشمنوں کوسپورٹ کرتا ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم نے آٹے تقسیم کے لئے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت 78لاکھ لوگوں کوریلیف دیا، 65روپے کے حساب سے 30 کلو آٹے کی سبسڈی کے پیسے مستحقین کے اکاؤنٹ میں دیئے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں سعید غنی نے کہا کہ سندھ حکومت نے گوٹھوں کی لیزکے لئے کمیٹی بنائی ہے، اگر کسی کو اس سلسلے میں کوئی اعتراض ہو تو وہ اس کمیٹی کے ذمہ دارشخصیات سے رابطہ کرسکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ جائزافراد کوان کاحق دینے پراعتراض کرنامناسب نہیں