Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

افواج پاکستان کو کامیاب آپریشن پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ منعم ظفر خان

– 22 اپریل سے 10 مئی تک فوج نے دشمن کو ناک رگڑنے پر مجبور کیا۔ منعم ظفر خان

0

افواج پاکستان کو کامیاب آپریشن پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ منعم ظفر خان

کراچی : منعم ظفر خان، امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ افواج پاکستان کو کامیاب آپریشن پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ 22 اپریل سے 10 مئی تک فوج نے دشمن کو ناک رگڑنے پر مجبور کیا۔ پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی رہی۔ پاک فوج کے جذبے نے قوم کو یکجا کر دیا۔ اگر یہی جذبہ برقرار رہا تو قوم بنیان مرصوص بنے گی۔ 25 سال پہلے پاکستان کو جنگ میں جھونک دیا گیا تھا۔ نصاب میں جہاد کی تعلیم شامل کی جائے۔ این سی سی ٹریننگ دوبارہ شروع کی جائے۔ سول ڈیفنس ادارے فعال کیے جائیں۔ جنگ کا مرحلہ گزر چکا، اب نظام بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں پیپلز پارٹی نے آبی جارحیت مسلط کر رکھی ہے۔ 84 انچ کی پانی کی لائن 14 روز پہلے پھٹ گئی، 7 ماہ میں چھٹا واقعہ ہے۔ کراچی کے عوام روزانہ لاشیں اٹھا رہے ہیں۔ امن و امان تباہ ہوچکا ہے۔ نوجوان قتل ہو رہے ہیں۔ 42 نوجوان اسٹریٹ کرمنل کی بھینٹ چڑھ گئے ہیں۔ اس پورے سسٹم کی خرابی میں پولیس بھی ملوث ہے۔ کراچی 70 فیصد ریونیو دیتا ہے،۔ لیکن بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ کراچی کی مردم شماری میں ڈیڑھ کروڑ آبادی غائب کر دی گئی،

انہوں نے کہا کہ کراچی کے اداروں میں سے کراچی کا نام کھرج کھرج کر نکال رہے ہیں۔ کراچی کو پانی کی طلب 1200 ملین، فراہمی ناکافی۔ کراچی میں ٹینکر مافیا کا راج ہے 6 ہزار روپے میں پانی فروخت ہو رہا ہے۔ جمعے کو شہر کی 13 مرکزی شاہراہوں پر بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

Comments
Loading...