Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

کراچی ہیومن رائٹس کے وفد کی ڈی آئی جی ساؤتھ آفس آمد۔

0

کراچی ہیومن رائٹس کے وفد کی ڈی آئی جی ساؤتھ آفس آمد۔

کراچی : کراچی ہیومن رائٹس کے وفد کی ڈی آئی جی ساؤتھ آفس آمد۔ ہیومن رائٹس کراچی کے وفد میں صدر رخسانہ عقیل اور جنرل سیکرٹری / تاجر رہنما جاوید صدیقی کی قیادت میں ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

ملاقات کا مقصد ساؤتھ زون میں امن و امان کی موجودہ صورتحال، شہریوں کو درپیش مسائل اور انسانی حقوق کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔ وفد نے ڈی آئی جی ساؤتھ کو امن وامان کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں عوام کو درپیش دیگر سماجی مسائل پر توجہ دلائی۔

ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا نے وفد کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پولیس اور سول سوسائٹی کے باہمی اشتراک سے ہی دیرپا امن ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے اور ہر ممکن اقدام اُٹھایا جائے گا۔

وفد میں ، سینیئر وائس پریزیڈنٹ عامر شفیق، وائس پریزیڈنٹ انس سہگل فائننس سیکرٹری سرفراز حسین، ڈاکٹر رضوان آفتاب، محمد عدنان یوسف اور راجہ سرور بھی شامل تھے۔

Comments
Loading...