میں یہ اعزاز پاکستان کی ہر ماں ہر بہن اور ہر بچی کے نام کرتی ہوں۔ مریم نواز شریف
کوئی علاقہ دوسرے سے کم نہیں ہونا چاہیے یہ آپ کی ذمہ داری ہونی چاہیے۔ مریم نواز شریف
میں یہ اعزاز پاکستان کی ہر ماں ہر بہن اور ہر بچی کے نام کرتی ہوں۔ مریم نواز شریف
لاہور : مریم نواز نے کہا کہ پاکستان اور پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ ہونے کا اعزاز ملا ہے میں یہ اعزاز پاکستان کی ہر ماں ہر بہن اور ہر بچی کے نام کرتی ہوں۔ عوام ، قیادت ، جماعت اور آپ سب خواتین و حضرات کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں کہ آپ نے مجھے یہ عزت بخشی اور یہ اعتماد دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آپ سب کا اعتماد اور حمایت میرا اصل اثاثہ ہے اللہ تعالیٰ سے دعا ہے اور پوری کوشش ہوگی کہ میں آپ سب اور عوام کے اعتماد پر پورا اتروں۔ کوئی علاقہ دوسرے سے کم نہیں ہونا چاہیے یہ آپ کی ذمہ داری ہونی چاہیے۔