سرجانی ٹاون میں مختلف مقام پر سڑک کے پیچ ورک کا کام مکمل کرلیا گیا
چیئرمین امید علی قاضی صاحب اور وائس چیئرمین حافظ سید عمران علی صاحب کی کوشیشوں سےسڑک پر پیچ ورک اپنی نگرانی میں کروا دیا گیا ہے۔
سرجانی ٹاون میں مختلف مقام پر سڑک کے پیچ ورک کا کام مکمل کرلیا گیا
کراچی : چیئرمین امید علی قاضی صاحب اور وائس چیئرمین حافظ سید عمران علی صاحب کی کوشیشوں سے 4-کے چورنگی سے سرجانی پاور ہاؤس چورنگی تک اور سیکٹر 4اے اور 4بی کی درمیانی 25 میٹر سڑک جو گزشتہ کئی سال سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی، آج اس سڑک پر پیچ ورک اپنی نگرانی میں کروا دیا گیا ہے۔
اا کے ساتھ ساتھ ہی 4اے اور 4بی میں درمیانی 25 میٹر سڑک پر واٹر بورڈ کی مین لائن پر لگا وال جو گزشتہ کئی سال سے لیک تھا اور اس کی وجہ سے پینے کا صاف پانی سڑک پر بہتا تھا اور سڑک خراب کر رہا تھا، حادثات ھورھے تھے گزشتہ رات اس وال کی بھی مرمت کروا دی گئی ہے۔
ترقیاتی کام کے دوران اس موقع پر وارڈ 2، سیکٹر 5ای کے کونسلر جاوید کریم، وارڈ 3، سیکٹر 4اے کے کونسلر محفوظ قریشی، وارڈ 4، سیکٹر 4ڈی کے کونسلر محمد حمزہ،، ناظمِ حلقہ سیکٹر 4ڈی محمد طلحہ یعقوب صاحب اور کوآرڈینیٹر ذکی زبیر حسن بھی موجود تھے۔