Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر جہانگیر روڈ کی تعمیر تیز رفتاری سے جاری ہے۔

شہریوں کے انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو ہیں۔

0

تفصیلات کے مطابق کراچی والوں کے لیے شکایتوں میں کمی اور سہولیات میں اضافے کا دور شروع ہوچکا ہے۔ پروپیگنڈا پھیلانے والوں کے دن گنے جا چکے، اب شہر کی حقیقی ترقی کرنے والے صاف نظر آ رہے ہیں۔

سال 2025 کا بڑا وعدہ اب حقیقت کا روپ دھارنے کے قریب ہے۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر جہانگیر روڈ کی تعمیر تیز رفتاری سے جاری ہے اور تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے۔

شہر کی مصروف ترین شاہراہ جو کراچی کو ایئرپورٹ سے جوڑتی ہے اور پورے ملک سے کنیکٹ کرتی ہے، شاہراہ فیصل پر نتھا خان پل کے روزمرہ ٹریفک مسائل کے بعد میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر متبادل لنک روڈ پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔

جلد ہی شہریوں کے لیے ایک نیا اور بہتر راستہ تیار ہوگا جو ٹریفک کے دباؤ کو کم کرے گا اور نتھا خان کے مسائل کا دیرپا حل بنے گا۔

Comments
Loading...