Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

گلشن اقبال ایک اہم علاقوں اور جامعات پر مبنی ٹائون ہے۔ منعم ظفر

گلشن اقبال ٹاؤن کے تحت پھولوں اور پرندوں کی تین روزہ نمائش کا افتتاح

0

گلشن اقبال ایک اہم علاقوں اور جامعات پر مبنی ٹائون ہے۔ منعم ظفر

کراچی : گلشن اقبال ٹاؤن کے تحت پھولوں اور پرندوں کی تین روزہ نمائش کا افتتاح۔ نمائش کا افتتاح امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان، ڈپٹی قونصل جنرل ایران محترم وحید اصغری صاحب روس کے قونصل جنرل اینڈریو شیروف۔امیر جماعت اسلامی ضلع شرقی نعیم اختر گلشن اقبال ٹاؤن کے چئیر مین ڈاکٹر فواد احمد کے ہمراہ کیا۔

ڈاکٹر فواد احمد، چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن نے کہا کہ پاکستان تنہا نہیں ہے بلکہ پاکستان کے دوست اس کے ساتھ اس کی ہر خوشی اور غم کے اندر موجود ہے۔ گلشن اس وقت کراچی کا دل ہے۔ اس لحاظ سے کہ کراچی کا وسط اس وقت گلشن اقبال ہے پڑھے لکھے لوگوں کا ٹاؤن ہے۔ ہمیں یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ تین سرکاری جامعات گلشن ٹاؤن میں اتی ہیں۔ گلشن ٹاؤن خوش قسمت بھی ہے اور یہ اپنے لیے اعزاز سمجھتا ہے کہ ہمارے اتنے معزز مہمانوں نے اس پروگرام میں شرکت کرکے ہماری حوصلہ افزائی کی۔ ہے اور اس حوالے سے انشاءاللہ تعالی یہ کراچی کی ترقی کا اور کراچی کی ترقی کا مطلب پاکستان کی ترقی کا انشاءاللہ یہ سنگ میل ثابت ہوگا اج کا پروگرام میں ایک مرتبہ پھر اپنے معزز مہمانوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ تین دن یہ ایونٹ جاری رہے گا فلاور اینڈ برڈ شو اس میں جتنے حضرات بھی یہاں خواتین شرکت کریں گے۔

امیر کراچی جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر کا گلشن اقبال ٹائون کے زیر اہتمام فلاور اینڈ برڈ شو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ فلاور اور برڈ شو انسان کے فطرت کے قریب کرتا ہے۔ فلاور اس بات کی دلیل ہے معاشرے کو خوشبو کے قریب کیا جائے۔ گلشن اقبال ایک اہم علاقوں اور جامعات پر مبنی ٹائون ہے۔ جماعت اسلامی کے ٹائون چیئرمین پارکس ۔گرائونڈ اور علاقوں میں ترقیاتی کام کرانے میں آگے ہیں۔ ہمارے نو ٹائون چیئرمین کے کام عوام کے سامنے ہیں۔

ایرانی کونسلیٹ ڈپٹی جنرل وحید اصغری نے کہا کہ پاکستان میں پھول قدرتی مناظر کی عکاسی کرتے ہیں۔ ہمیں یہ ماحول کراچی میں ہی دیکھنے کو ملتا ہے۔ ایسے پارکس میں پھولوں کی ورائٹی دیکھ کر دل خوش ہوتا ہے۔ ہمارے تصور اور توقعات سے بڑھ کر اس نمائش میں پھول رکھے گئے ہیں۔

ہم پھر تمام انتظامیہ بالخصوص امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان اور چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

روس کے کونسل جنرل اینڈریو شیروف نے کہا کہ کراچی کے لوگ بھی ان پھولوں کی طرح لگتے ہیں۔ یہاں آکر جو ہمیں محبت ملی وہ ہمیشہ یاد رہے گی۔ دل چاہتا ہے بار بار یہاں آئیں۔ تمام میزبانوں کا ایک بار پھر شکریہ۔

Comments
Loading...