Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

تھانہ منگھوپیر پولیس نے منشیات کا منظم نیٹ ورک آپریٹ کرنے والے انتہائی مطلوب و عادی ملزم کو گرفتار کرلیا۔

0

کراچی : ویسٹ، تھانہ منگھوپیر پولیس نے منشیات کا منظم نیٹ ورک آپریٹ کرنے والے انتہائی مطلوب و عادی ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرکے ملزم امین بلوچ عرف ایرانی ولد غوث بخش کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزم کا نام انتہائی مطلوب منشیات فروشوں کی فہرست/کیٹیگری اے میں بھی شامل ہے۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے 120 گرام آئس، غیر قانونی اسلحہ اور نقدی کی رقم برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزم اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ عرضہ دراز سے منشیات کا منظم نیٹ ورک آپریٹ کررہا ہے جسے متعدد بار گرفتار کیا چکا ہے۔ گرفتار ملزم کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Comments
Loading...