یونیورسٹی روڈ پر نازیبا حرکت کی ویڈیو وائرل ہونے کا معاملہ، پولیس نے 24 گھنٹوں کے اندر ملزم کو گرفتار کر لیا
کراچی : یونیورسٹی روڈ پر نازیبا حرکت کی ویڈیو وائرل ہونے کا معاملہ۔ یونیورسٹی روڈ پر ایک شخص کی جانب سے گاڑی میں نازیبا حرکت کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جو یکم جنوری کو بنائی گئی تھی۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی کے احکامات پر ایس ایس پی ایسٹ زبیر نزیر شیخ نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن کو فوری گرفتاری کے احکامات دیے۔ پولیس نے جدید تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے 24 گھنٹوں کے اندر ملزم کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت محی الدین علی ولد مختار احمد کے نام سے ہوئی ہے، جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔ عوامی مقامات پر غیر اخلاقی حرکات ہرگز برداشت نہیں کی جائیں گی، اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔