Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

علامہ اقبال کانفرنس کے اختتام پر سرپرست اعلیٰ المصطفیٰ سابق وفاقی وزیرپیٹرولیم ڈاکٹرحاجی حنیف طیب نے دعاکروائی۔

اکابرین تحریک پاکستان کے درجات کی بلندی کیلئے دعاکی،ملک میں شرعی قوانین اورنظام مصطفی کے نفاذ کیلئے دعاکی گئی۔

0

علامہ اقبال کانفرنس کے اختتام پر سرپرست اعلیٰ المصطفیٰ سابق وفاقی وزیرپیٹرولیم ڈاکٹرحاجی حنیف طیب نے دعاکروائی۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی، مجلس رومی اقبال، فیڈریشن چیمبرزآف کامرس پاکستان کے اشتراک سے منعقدہ علامہ اقبال کانفرنس کے اختتام پر سرپرست اعلیٰ المصطفیٰ سابق وفاقی وزیرپیٹرولیم ڈاکٹر حاجی حنیف طیب نے دعاکروائی۔ اس موقع پر غزہ، فلسطین، لبنان، مقبوضہ کشمیر پر ڈھائے جانے والے مظالم سے نجات، شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی شفایابی کیلئے دعاکی۔

پاکستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کے واقعات ہورہے ہیں، ملک میں مہنگائی، بے روزگاری میں اضافہ ہورہا ہے، بے حیائی بڑھ رہی ہے، بے حیائی اورسودی نظام کے خاتمہ، مہنگائی میں کمی، سیاسی استحکام وخوشحالی، ملکی سلامتی کیلئے دعاکی، یااللہ ہمارے ملک کوامن کا گہوارہ اور دہشت گردی سے نجات عطافرما۔ اکابرین تحریک پاکستان کے درجات کی بلندی کیلئے دعاکی، ملک میں شرعی قوانین اور نظام مصطفی کے نفاذ کیلئے دعاکی گئی۔

Comments
Loading...