آلائش کے معاملے میں 99 فیصد شادمان ٹاون کلئیر ہوگیا ہے۔ منیب وسیم
یہ ہماری پلاننگ اور مظبوط کوآرڈینیشن کا نتیجہ رہا۔ صرف آلائش اٹھانا ہی نہیں بلکہ اسپرے اور چونے کا چھڑکاؤ بھی کیا گیا۔
آلائش کے معاملے میں 99 فیصد شادمان ٹاون کلئیر ہوگیا ہے۔ منیب وسیم
تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد یوسی 02، جنرل کونسلر منیب وسیم نے عید کے 3 دنوں میں آلائش اٹھانے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ الحمداللہ عید کے تین دن میں ہزاروں کی تعداد میں ہونے والی قربانی، اللہ نے جماعت اسلامی کے منتخب عوامی نمائندوں کو سرخرو کیا ہے۔ آلائش کے معاملے میں 99 فیصد شادمان ٹاون کلئیر ہوگیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہماری پلاننگ اور مظبوط کوآرڈینیشن کا نتیجہ رہا۔ صرف آلائش اٹھانا ہی نہیں بلکہ اسپرے اور چونے کا چھڑکاؤ بھی کیا گیا۔ پچھلے سال تک عید کے بعد بھی کئی مقامات پر آلائشیں پڑی رہتی تھیں۔ چونا اور اسپرے تو دور کی بات ہے۔ اس سلسلے میں چیئرمین فرحان سہیل صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہیں، کے ان کی قیادت میں ہم عوام کے درمیان سرخرو رہے۔
انہوں نے کہا کہ کچرا اٹھانے کی مہم کا بھی آغاز کردیا گیا۔ جماعت اسلامی کے منتخب ٹاؤن چئیرمین جناب عاطف علی خان صاحب نے سندھ سولڈ ویسٹ کو آڑے ہاتھوں لیا اور پورا ٹاؤن کلئیر کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے 48 گھنٹوں میں۔ شادمان ٹاؤن میں کچرا بے انتہا ہے اس کی ایک بڑی وجہ سندھ سولڈ ویسٹ کی نااہلی بھی ہے۔ کل رات میں نے خود کھڑے ہوکر 24 بڑی ٹرالیاں کچرا اٹھوایا ہے اور صرف قلندریہ سے حیدر فوڈز ہی کلئیر ہو سکا ہے۔ موجی کے مقام پر ابھی بھی قریب 1.5 ٹرالی کا کچرا باقی ہے۔ لیکن ہم نے اس کو چھوڑنا نہیں ہے۔ 3-4 دن لگیں گے اور انشاءاللہ روزانہ کی بنیاد پر کام کرکے ہم مکمل شادمان کلئیر کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پیر سے باقاعدہ جھاڑو دینے کا سلسلہ بھی شروع ہو جائیگا۔ جس کے بعد مزید کچرا گلیوں سے نکل کر شاہراہوں پر جمع ہوگا اور پھر وہ کچرا ہاتھوں ہاتھ اٹھانے کی بھی ترتیب بنائی جائیگی۔