Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

اس شہر کا امن پاکستان کا امن ہے آج ہم نے نفرتوں ،تصادم اور لڑائی کا راستہ بند کر دیا ہے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

ہم کراچی کے امن کی خاطر ملے ہیں ہمیں آپس میں اچھے نتائج مل رہے ہیں۔ شاہی سید

0

اس شہر کا امن پاکستان کا امن ہے آج ہم نے نفرتوں ،تصادم اور لڑائی کا راستہ بند کر دیا ہے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں ایم کیو ایم وفد نے مردان ہاؤس ڈیفنس میں اے این پی سندھ کے صدر شاہی سید سے ملاقات کی ملاقات میں انتخابات کے بعد کی صورتحال ، ایم کیو ایم اور اے این پی ورکنگ ریلیشن سمیت دیگر امور پر گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر، سید مصطفی کمال ، ڈاکٹر فاروق ستار، ڈپٹی کنوینر انیس قائم خانی اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری بھی موجود تھے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آج کی ملاقات اہم ترین ہے ہمارے ایک ہونے کا سب سے زیادہ فائدہ پاکستان کو ہے اس شہر کا امن پاکستان کا امن ہے آج ہم نے نفرتوں ،تصادم اور لڑائی کا راستہ بند کر دیا ہےانہوں نے کہاکہ اس ملاقات کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں تھا ہمارے درمیان کوئی سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہوئی ہمارے درمیان سیٹ شیئرنگ ہوئی انہوں نے ہمارے امیدواروں کو سپورٹ کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ آئیے مل کر اس کراچی کو تعمیر کرتے ہیں میں شاہی سید کا بہت مشکور ہوں انہوں نے یہاں مدعو کیا ،شاہی سید نے کراچی کے مسائل حل کرنے کے لیے ہمارے موقف کی تائید کی ہمیں بہت کام کرنا ہوگا ہر گلی اور محلے جانا ہے ،اٹھارویں ترمیم سے جابروں ، غاصبوں اور کرپشن کو صنعت کا درجہ مل گیاہمیں اس ملک میں حقیقی جمہوریت کی ضرورت ہے اور 26 ویں ترمیم ہی واحد مسئلے کا حل ہے۔

اس موقع پر اے این پی سندھ کے صدر شاہی سید نے کہا کہ مردان ہاؤس آمد پر ایم کیو ایم کے وفد اور گورنر صاحب کو خوش آمدید کہتا ہوں ہم کراچی کے امن کی خاطر ملے ہیں ہمیں آپس میں سے اچھے نتائج مل رہے ہیں اُنہوں نے کہا کہ اردو اور پشتون بولنے والے عوام خوش ہے۔ مصطفی کمال نے اس کام میں پہل کی انکا شکر گزار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن ہوتے رہتے ہیں کوئی ہارتا ہے کوئی جیتتا ہے ہمارا بنیادی مقصد اس شہر کو امن ہے ،اٹھارویں ترمیم کو ہم اپنی کامیابی سمجھتے ہیں اٹھارویں ترمیم پر عملدرآمد نہیں ہوا ،جب تک اضلاع کو حقوق نہیں ملیں گے جدوجہد جاری رکھیں گے ہم شہر میں تعلیم اور صحت کے مسائل مل کر حل کرینگےاس شہر کو منشیات اور لینڈ گریبر سے پاک کرینگے۔

Comments
Loading...