شہداء قبرستان میں حق پرست شہداء کی قبروں پر حاضری اور فاتحہ خوانی
شہداء قبرستان میں حق پرست شہداء کی قبروں پر حاضری اور فاتحہ خوانی
شہداء قبرستان میں حق پرست شہداء کی قبروں پر حاضری اور فاتحہ خوانی
کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کی الیکشن میں شاندار کامیابی پرمتحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی, ڈپٹی کنوینر انیس احمد قائمخانی ، اراکینِ رابطہ کمیٹی, اراکینِ سی اوسی اور نو منتخب حق پرست اراکینِ قومی وصوبائی اسمبلی کے ہمراہ عزیز آباد کے شہداء قبرستان میں حق پرست شہداء کی قبروں پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی اور ان کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی نے حق پرست شہداء کے بلند درجات ، لواحقین کیلئے صبر جمیل ، اسیر کارکنان کی جلد رہائی ، ایم کیوایم کےحق پرستانہ جدوجہد کی کامیابی کے لئے خصوصی دعا بھی کی۔