Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

طالب چمن پارک کے ساتھ موجود بڑی کچرا کنڈی کو سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ نے صاف کردیا

عیدالاضحی آپریشن کے دوران مجموعی طور پر تین روز میں تقریباً91752 ٹن آلائشیں و کچرامحفوظ طریقے سے لینڈ فل سائٹ خندقوں میں منتقل کیا گیا

0

طالب چمن پارک کے ساتھ موجود بڑی کچرا کنڈی کو سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ نے صاف کردیا

تفصیلات کے مطابق عیدالاضحی آپریشن کے دوران مجموعی طور پر تین روز میں تقریباً91752 ٹن آلائشیں و کچرا محفوظ طریقے سے لینڈ فل سائٹ خندقوں میں منتقل کیا گیا۔ کلیکشن پوائنٹس کو کلئیر کرنے کا آپریشن رات تک جاری رہے گا۔

میئرکراچی بیرسٹر مرتضی وہاب اور ایم ڈی سالڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ نے علاقوں کے دورے بھی کئے اور انتظامات کو دیکھا۔ نارتھ ناظم آباد بلاک جے میں موجود طالب چمن پارک کے ساتھ موجود بڑی کچرا کنڈی کو بھی صاف کردیا گیا۔ اس کی صفائی کے دوران سپروائزر جناب عامر خود موقع پر مود تھے۔ انہوں نے اپنی نگرانی میں سارا کام کرایا۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کا ایم ڈی سالڈ ویسٹ کے ہمراہ عیدالاضحی انتظامات کے سلسلے میں مختلف علاقوں اور کلیکشن پوائنٹس کا دورہ، بوہرہ کمیونٹی سے ملاقات، آلائشیں اٹھانے کے انتظامات چیک کئے، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نے عوام کی سہولت کے لئے تمام اضلاع میں کیمپ لگا دئیے ہیں.

Comments
Loading...