Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

چیئرمین شہزاد مظہر کا سیکٹر 7ڈی3 میں نئے گٹروں کی تعمیر کا معائنہ

0

چیئرمین شہزاد مظہر کا سیکٹر 7ڈی3 میں نئے گٹروں کی تعمیر کا معائنہ

کراچی : (26 نومبر 2025) جماعت اسلامی یوس1 نارتھ ناظم آباد کے چیئرمین سید شہزاد مظہر نے کونسلر افتخار عباسی و سابق کونسلر جمیل الدین کے ہمراہ سیکٹر 7ڈی3 میں نئے گٹروں کی تعمیر کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ رواں ماہ نومبر میں یوسی کے بجٹ سے ایک درجن سے زائد گٹر تعمیر کروائی گئی ہے۔ دو درجن سے زائد گٹروں کے کالر اور 50 سے زائد ڈھکن تنصیب کروائے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسی طرح ٹاؤن نے سیکٹر 11سی میں 18 انچ ڈایا کی چھ ہزار فٹ سیوریج لائن ڈلوائ ہے لیکن میئر کراچی یا سیوریج کا محکمہ کچھ کرنے کو تیار نہی ہے جبتک سیوریج کا عملہ روزمرہ کی شکایت پر گٹروں کی مکمل صفائ نہی کرے گا سیوریج کا بحران ختم نہی ہوگا اور سیوریج کا عملہ بغیر پیسوں کے کام کرنے کو تیار نہی ہوتا۔

شہزاد مظہر نے کہا کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن صرف بجلی کے بلوں سے اور ملکی و بیرونی وصول شدہ سرمایہ کو خرد برد کرنے پر معمور ہے جماعت اسلامی کے نمائندے علاقے کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے فرض کفایہ ادا کرتے رہیں گے میئر افغانی کے دور میں کونسلر ناصر محمود نے سیکٹر 7ڈی میں سیوریج کا سسٹم ڈالا تھا اور اسکے بعد میئر نعمت اللہ کے دور میں اور اب ایکبار پھر عوام نے ہمیں خدمت کا موقع دیا ہے۔

Comments
Loading...