ایم کیو ایم نوجوانوں کے ساتھ مل کر اس ملک اور شہر کو اسکی اصل راہ کی طرف لیکر جائیگی۔ سید مصطفٰی کمال
ایم کیو ایم نے اپنی روایات برقرار رکھتے ہوئے مڈل کلاس طبقے سے تعلق رکھنے والےنوجوانوں کو ایوانوں میں بھیج نے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ سید مصطفٰی کمال
ایم کیو ایم نوجوانوں کے ساتھ مل کر اس ملک اور شہر کو اسکی اصل راہ کی طرف لیکر جائیگی۔ سید مصطفٰی کمال
کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر و ڈسٹرکٹ کیماڑی حلقہ این اے-242 نامزد امیدوار سید مصطفی کمال سے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ڈاکٹر اسماعیل خان کی ملاقات ایم کیو ایم میں شمولیت کا اعلان۔سید مصطفٰی کمال نے شمولیت اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ آج ملک بھر سے لوگ ایم کیو ایم پاکستان میں شامل ہورہے ہیں اور یہ اس بات کی دلیل ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان راہ حق کی طرف گامزن ہے اور اسی وجہ سے تمام زبانوں سے تعلق رکھنے والے ایم کیو ایم پاکستان کی طرف کھینچے چلے آرہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کے شہروں بلخصوص کراچی میں ایم کیو ایم نے اپنی روایات برقرار رکھتے ہوئے مڈل کلاس طبقے سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو ایوانوں میں بھیج نےکی تیاری کر لی ہے اور یہی نوجوان ایم کیو ایم کے ساتھ مل کر اس ملک اور شہر کو اسکی اصل راہ کی طرف لیکر جائینگے اور اس معاشی ، سیاسی اور دہشتگردی سمیت تمام مسائل کا خاتمہ کرینگے۔ اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ملک نثار، دیوان شاہ، اسرار خان٫ مصباح الدین، ارشد گجر، اشفاق بھٹی و دیگر بھی موجود تھے۔