ٹاون چئیرمین عاطف علی خان نے شادمان ٹاون کے لوگوں کو پانی فراہم کرنے کے لئے وال گفٹ کردیا
شادمان ٹاون، ہلٹن پبلک اسکول کے اعتراف کی گلیوں میں پانی کی قلت کا سامنا تھا۔
ٹاون چئیرمین عاطف علی خان نے شادمان ٹاون کے لوگوں کو پانی فراہم کرنے کے لئے وال گفٹ کردیا
کراچی : نارتھ ناظم آباد یوسی 2، شادمان ٹاون میں کچھ گلیاں ایسی موجود ہیں جہاں پانی کی قلت کا سامنا ہے۔ اس میں سب سے پہلے نام ہلٹن پبلک اسکول کے ساتھ والی گلیون کا آتا ہے۔ جہاں عرصہ دراز سے لوگ صرف اور صرف ٹینکرز پر ہی گزارا کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
اس کی شکایت یوسی 2 چئیرمین جناب فرحان سہیل کو دی گئی۔ انہوں نے اپنی ایک ٹیم کو اس کام پر لگایا اور ٹاون چئیرمین عاطف علی خان سے اس مسلہ کا ذکر کیا۔ کافی جدوجہد کے بعد ٹاون چئیرمین عاطف علی خان نے شادمان ٹاون کے لوگوں کو پانی فراہم کرنے کے لئے وال گفٹ کردیا۔
جون 16، 2024 کو اس وال کو خضرا مسجد کے پاس لگایا گیا ہے۔ اس لائین پر جو سیکٹر 14-اے سے سیکٹر 14-بی میں آرہی ہے۔ اس لائین سے کسی زمانے میں اجمیر نگری پمپ کا پانی شادمان ٹاون میں سیلائی کیا جاتا تھا۔ لیکن بعد میں اس لائین کو بند کردیا گیا تھا۔
لیکن شادمان ٹاون میں ان گلیوں میں پانی نہیں آیا اور اس کی وجہ یہ نہیں تھی کہ اس لائین کو بند کردیا گیا تھا۔ بلکہ اس کی وجہ یہ تھی کی شادمان ٹاون میں رہنے والوں نے اپنے ہی ہاتھوں سے کچھ والز کو آپریٹ ہونے سے روک دیا تھا۔ جس کے بعد ان گلیوں میں پانی کی قلت ہوئی۔ آپریٹ کرنے سے روکنے والے لوگ کافی زیادہ اثر رکھتے ہیں اور ادارے اور سیاسی جماعتیں دونوں ہی ان کو کچھ نا بول سکیں۔ جس کے بعد پانی کا سنگین مسلہ پیدا ہوا۔
فل حال جماعت اسلامی ٹاون چئیرمین نے ووال لگوا دیا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اجمیر نگری پمپنگ اسٹیشن سے پانی ان گلیوں میں آتا ہے کہ نہیں۔ دوسری طرف سوال یہ بھی پیدا ہوتا ہے کہ یہ لوگ اب دونوں طرف کا پانی لیں گے یا آرچڈ والا ووال بند کردیا جائے گا جو پانی نا آنے کی وجہ سے کھولا گیا تھا جس کی وجہ سے شادمان مسجد کے پاس کی گلیوں کے پانی کا پریشر کم ہوگیا تھا۔
جماعت اسلامی اور واٹر کارپوریشن اس معملے پر کیا کرتے ہیں یہ دیکھنا پڑے گا۔