کھارادر میں عمارت کی چھت گر گئی
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقہ کھارادر میں عمارت کی چھت گر گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ اس عمارت کو خالی کرنے کے لئے نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ تمام لوگوں کو عمارت سے نکال لیا گیا ہے۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
گلیاں تنگ ہونے کی وجہ سے ریسکیو حکام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ عمارت میں سرچنگ کا عمل جاری ہے۔ 8:15 پر ایدھی کو اس کی اطلاع ملی۔ جس کے بعد ٹیم نے وہاں پہنچ کر لوگوں کو نکالنا شروع کیا۔ ایدھی کی ٹیم نے 9 لوگوں کو نکالا۔ جس میں 4 خواتین اور 5 مرد شامل تھے۔ 7 افراد کو اسنارکل کے ذریعے اتارے گئے۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ کوئی بھی نوٹس ہمیں موصول نہیں ہوا۔ فل حال پولیس کی نفری لگادی گئی ہے اور عمارت کو خالی کرنے کا عمل جاری ہے۔