حالات پر نظر ہے الیکشن میں بھر پور حصہ لینگے۔ آفاق احمد
سرکاری بیساکھیوں پر کامیابی کا خواب عوام چکنا چور کرچکے۔ آفاق احمد
حالات پر نظر ہے الیکشن میں بھر پور حصہ لینگے۔ آفاق احمد
کراچی : چیئرمین آفاق احمد سے انکی رہائشگاہ پر بابر مرزا ایڈوکیٹ کی قیادت میں سینیئر وکلاء کے ایک وفد نے ملاقات کی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، وکلاء نے کہا آئیندہ انتخابات میں حکومتی اداروں کی جانب سے پسند نا پسند کی بنیاد پر جانبداری کے کھلے مظاہرے نے انتخابات کی شفافیت کو مشکوک بنادیا ہے۔
آفاق احمد نے وکلاء سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مہاجر قومی موومنٹ کی حالات پر گہری نظرہے، مہاجر قومی موومنٹ کو جلسوں کی اجازت نہ دے کر عوام سے دور رکھنے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی، وفاداریاں تبدیل کرنے والوں اور مہاجر عوام کے مفادات کا سودا کرنے والوں کو اچھی طرح پہچان چکے ہیں، اگر انتخابی نتائج سرکاری دفاتر میں بنانے کی کوشش کی گئی اور عوامی ووٹ کو عوام کا فیصلہ سمجھ کر تسلیم نہیں کیا گیا تو عوامی ردعمل فطری ہوگا۔
آفاق احمد نے کہا کہ مہاجر قومی موومنٹ سرکاری بیساکھیوں کو کھلا میدان نہیں دیگی مہاجر قومی موومنٹ انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی اور مہاجر عوام کو بہترین قیادت فراہم کرے گی۔