Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

اپنی مادری زبان سے انسان کا تعلق ماں سے تعلق کے احساس کی طرح ہوتا ہے۔ سید سردار علی شاہ

سندھی زبان کو قومی زبان بنانے والی قرارداتیں تین اسمبلیوں میں منظور ہوسکتی ہے۔ سید سردار علی شاہ

0

اپنی مادری زبان سے انسان کا تعلق ماں سے تعلق کے احساس کی طرح ہوتا ہے۔ سید سردار علی شاہ

کراچی : وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کا کراچی آرٹس کونسل میں منعقد ہونیوالی دوسری سندھی عالمی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب۔ انہوں نے کہا کہ زبان صدیوں پر مشتمل احساسات و جذبات کا اظہار ہے۔ زبان سے منسلک جذبہ ماں کے رشتے کے احساس کی طرح ہے۔ مادری زبان کا کیس انسانی وجود کی بقا کا کیس ہے۔ تمام صوبائی اسمبلیوں کو صوبوں میں بولی جانے والی زبانوں کو قومی زبان قرار دینے کیلئے قانون سازی کرنی چاہیے۔

سردار شاہ نے کہا کہ قومی اسمبلی بھی ملک میں بولی جانے والی زبانوں کو قومی زبان قرار دے۔ سندھی زبان تین صوبوں میں بولی جاتی ہے۔ سندھی زبان کو قومی زبان بنانے والی قرارداد تین اسمبلیوں میں منظور ہوسکتی ہے۔ سندھ سمیت پنجاب و بلوچستان میں بھی سندھی زبان کو قومی زبان قرار دینے کیلئے قانونی مسائل کو حل کیا جائے۔

Comments
Loading...