Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

یومِ شہداء پولیس کے موقع پر، میں سندھ پولیس کے تمام بہادر شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں۔ مہزور علی

ہمارے شہداء ہمارا فخر، ہمارا سرمایہ اور ہماری طاقت ہیں۔ ان کی لازوال قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ کراچی، مہزور علی

0

کراچی : ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ کراچی، مہزور علی نے کہا کہ 4 اگست، یومِ شہداء پولیس کے موقع پر، میں سندھ پولیس کے تمام بہادر شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں، جنہوں نے عوام کے جان و مال کے تحفظ، امن و امان کے قیام اور وطن کی سلامتی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

ہمارے شہداء ہمارا فخر، ہمارا سرمایہ اور ہماری طاقت ہیں۔ ان کی لازوال قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، اور انہی قربانیوں کی بدولت آج ہم امن و تحفظ کے ماحول میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

میں شہداء کے اہلِ خانہ کو یقین دلاتا ہوں کہ سندھ پولیس ہر قدم پر ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ شہداء کے خاندان ہماری اپنی فیملی ہیں، اور ان کی عزت، فلاح و بہبود اور ہر ممکن معاونت ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہم اپنے شہداء کے مشن کو عزم، دیانت اور بہادری کے ساتھ آگے بڑھاتے رہیں گے۔

اللہ تعالیٰ ہمارے تمام شہداء کے درجات بلند فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

Comments
Loading...