ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے جنسی ہراسانی میں ملوث ایک اور ملزم کو گرفتار کرلیا
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے جنسی ہراسانی میں ملوث ایک اور ملزم کو گرفتار کرلیا
کراچی : ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے جنسی ہراسانی میں ملوث ایک اور ملزم کو بے نقاب کرکے گرفتار کرلیا۔
عیدگاہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خواتین کو ہراساں کرنے والے ملزم محسن کو گرفتار کیا۔ ملزم کا طریقہ واردات گھروں میں ادھار رقم دینا اور غیر قانونی جنریٹر کنکشن فراہم کرنا تھا۔ وہ ریکی کے بعد اس وقت گھر میں داخل ہوتا تھا جب خواتین کے علاوہ کوئی موجود نہ ہوتا، اور پھر ادھار رقم کے بہانے انہیں ہراساں کرتا تھا۔
ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔