انٹرنیٹ سست روی کا شکار صارفین نے علاقہ میں موجود ڈیلرز کو شکایت درج کرانا شروع کردیا
کراچی شہر میں رہنے والے انٹرنیٹ کی وجہ سے کافی زیادہ پریشان نظر آنے لگے ہیں۔
انٹرنیٹ سست روی کا شکار صارفین نے علاقہ میں موجود ڈیلرز کو شکایت درج کرانا شروع کردیا
تفصیلات کے مطابق انٹرنیٹ سست روی کا شکار ہونے کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ جیسے جیسے دنتا ترقی کی طرف جارہی ہے، پاکستان بھر میں انٹرنیٹ کا مسلہ اور زیادہ پیدا ہو رہا ہے۔ صارفین نے علاقہ میں موجود ڈیلرز کو اس کی شکایت کرنا شروع کردی ہے۔ بہت سارے صارفین نے اس کو ڈیلر کی گلطی بتاتے ہوئے اگلے مہنے سے انٹرنیٹ بند کرنے کا بھی بول دیا ہے۔ تاکہ وہ کسی اور ڈیلر سے انٹرنیٹ لگوا سکیں۔
اس حوالے سے ڈاون ڈیٹیکٹر نے بتایا کہ پاکستان میں اس وقت کون کون سی ایپ ایسی موجود ہیں جن پر صارفین کو کافی زیادہ مشکلات کا سامنا ہے۔

انٹرنیٹ سست روی کا شکار ہونے کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان آن لائین کام کرنے والے اور گھر سے آفس کا کام کرنے والے ہوتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ مختلف علاقوں میں موجود آفس بھی انٹرنیٹ کی وجہ سے مسلہ میں آجاتے ہیں۔ حکومت کی طرف سے ابھی تک اس پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ 13 اکتوبر 2025 کو پی ٹی سی ایل نے سبمیرین کیبل پر کام کرنے کے حوالے سے سوشل میڈیا ویب سائیٹ فیس بک پر اطلاع دی تھی۔