کراچی یونین آف جرنلسٹس ورکرز کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کے خلاف درخواست پر سماعت
عدالت عالیہ نے درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق کارروائی پیر تک کے لئے ملتوی کردی
کراچی یونین آف جرنلسٹس ورکرز کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کے خلاف درخواست پر سماعت
کراچی : کراچی یونین آف جرنلسٹس ورکرز کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کے خلاف درخواست پر سماعت۔ درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو ہوئی۔
صدر کے یو جے ورکرز فواد محمود نے درخواست میں پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کی دو شقوں 2آر اور 26 اے کو چیلنج کیا گیا ہے۔
درخواست گزار نائب صدر کے یو جے ورکرز علی سرور کا موقف تھا کہ پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کی شق 2آر اور 26 اے آئین کے آرٹیکل 19 اور 19 اے کی خلاف ورزی ہے۔
درخواست گزار صدر کے یو جے ورکرز فواد محمود کا موقف تھا کہ پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 میں شامل دفعہ 2 آر مکمل طور پر غیر آئینی ہے اور ملک کے آئین میں دیئے گئے بنیادی حقوق کے خلاف ہے۔
پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کی شق 26 اے معلومات کی ترسیل اور حصول کو غلط اور جعلی قرار دے کر جرم قرار دیتا ہے: درخواست گزار صدر کراچی یونین آف جرنلسٹس ورکرز فواد محمود
آئین کا آرٹیکل 19 اور 19 اے ملک کے ہر شہری کو مناسب حدود میں مکمل آزادی اظہار کا حق دیتا ہے: : درخواست گزار کے یو جے ورکرز نائب صدر علی سرور کا موقف
پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کی دفعہ جی اور ایچ میں انتہائی مبہم طریقے سے فالس ، فیک اور ایزپرژن کے الفاظ استعمال کئے گئے ہیں صدر کے یو جے ورکرز فواد محمود
عدالت عالیہ نے درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق کارروائی پیر تک کے لئے ملتوی کردی۔