ماہ ربیع الاول امت مسلمہ کے لئے خوشیوں بھرا میہنہ ہے۔ منیب وسیم
یہ وہ مہینہ ہے جو ہمیں درس دیتا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات اقدس صرف مسلمانوں کے لئے نہیں بلکہ پوری دنیا کے لئے رحمت کا باعث ہے
ماہ ربیع الاول امت مسلمہ کے لئے خوشیوں بھرا میہنہ ہے۔ منیب وسیم
کراچی : ماہ ربیع الاول امت مسلمہ کے لئے خوشیوں بھرا میہنہ ہے۔ اس ماہ مبارک میں رحمت اللعالمین، شفیع المذنبین، وجہ تخلیق کائنات، ،نبی محتشم سرور کائنات حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت با سعادت کا مہینہ ہے۔
یہ وہ مہینہ ہے جو ہمیں درس دیتا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات اقدس صرف مسلمانوں کے لئے نہیں بلکہ پوری دنیا کے لئے رحمت کا باعث ہے، خواہ وہ کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتا ہو، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے عمل سے یہ ثابت بھی کیا کہ مسلمان ہر ایک کے لئے سلامتی کا امین ہے۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا اخلاق، عمل، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مکمل حیات طیبہ پوری دنیا کے لئے ایک مشعل راہ ہے، امانت، دیانت، صداقت، عدل، انصاف، سیاست، معیشت، معاشرت، جنگ، صلح، معاہدہ غرض ہر شعبے میں ایک کامل نمونہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات اقدس ہے۔ اسلام جو کہ سلامتی کا گہوارہ ہے اور اتحاد امت کی علامت ہے اس اسلام کے پیشرو کی ذات پر جو لکھا جائے یا کہا جائے حق تو یہی ہے کہ حق ادا ہو ہی نہیں سکتا۔
میرا پیغام صرف اتنا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اسوہ حسنہ پر عمل کرتے ہوئے ہمیں اتحاد اور بھائ چارگی کو فروغ دینا چاہئے، اپنی زندگی کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت مطہرہ میں ڈھال دیں تو ہمارے تمام مسائل خود بخود حل ہو جائیں۔
میری طرف سے تمام مسلمانوں کو ماہ ربیع الاول کی بہت مبارکباد۔