Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

پاکستان پیپلزپارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جو عوام میں رہ کر انکے مسائل حل کررہی ہے۔ احمد رضا

پیپلزپارٹی کے نمائندے کام کرکے مخالفین کے پراپیگنڈے کا منہ توڑ جواب دے رہے ہیں۔ احمد رضا

0

پاکستان پیپلزپارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جو عوام میں رہ کر انکے مسائل حل کررہی ہے۔ احمد رضا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کے سیکریٹری اطلاعات و چیئرمین یوسی 8 احمد رضا نے کہا ہے کہ بلاشبہ پاکستان پیپلزپارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جو عوام میں رہ کر انکے مسائل حل کررہی ہے اور پیپلزپارٹی کے نمائندے کام کرکے مخالفین کے پراپیگنڈے کا منہ توڑ جواب دے رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز سیکٹر 50 سی میں جاری ترقیاتی کاموں کا دورہ کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر وائس چیئرمین یوسی 8 عمر فاروق، نثار میو ،نوید عبیداللہ و دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ احمد رضا نے سیکٹر 50 سی میں جاری پانی کی فراہمی کے لئے نئی لائن کی تنصیب کے کام کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سیکٹر 50 سی کی اپگریڈیشن کے کام کے پیکج کا آغاز کیا جاچکا ہے، جس پر ہم وزیر بلدیات سندھ سعید غنی اور ٹاؤن چیئرمین کورنگی نعیم شیخ کے مشکور ہیں ۔ احمد رضا نے کہا کہ سیکٹر 50 سی سالہا سال سے تباہ حالی کا شکار تھا مگر اب یہاں جب سے پیپلزپارٹی کے بلدیاتی نمائندے آئے ہیں عوام اپنی آنکھوں سے کام دیکھ رہی ہے ۔ احمد رضا نے کہا کہ بلاشبہ پاکستان پیپلزپارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جو عوام میں رہ کر انکے مسائل حل کررہی ہے۔ ہم سیکٹر 50 سی سمیت کورنگی کے مختلف یوسیز میں مکمل نئے انفراسٹرکچر کو ڈیویلیپ کررہے ہیں، تمام یوٹیلیٹیز کو ازسر نو تنصیب کررہے ہیں، یہی وہ کام ہے جس کا ہم نے عوام سے وعدہ کیا تھا ۔

احمد رضا نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کے نمائندے کام کرکے مخالفین کے پراپیگنڈے کا منہ توڑ جواب دے رہے ہیں، ہم صرف تقریر نہیں کرتے ہم عوام میں رہتے ہیں اور انکے مسائل حل کرتے ہیں۔ اس موقع پر سیکٹر 50 سی سے تعلق رکھنے والے عوام اور مختلف مذہبی و سماجی تنظیموں کے عہدیداران نے احمد رضا اور ان کی پوری ٹیم کی کاوشوں پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جس طرح پاکستان پیپلز پارٹی کے منتخب بلدیاتی نمائندوں نے منتخب ہونے کے بعد ڈسٹرکٹ کورنگی اور بالخصوص یوسی 8 میں ترقیاتی اور عوامی مسائل کے حل کے لئے کام۔کروائیں ہیں اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

Comments
Loading...