Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی تنظیمی کاموں کو مزید بہتر انداز میں جاری رکھنے کی تلقین

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں مرکز بہادر آباد میں شعبہ خواتین کی ذمہ داران کا اہم اجلاس منعقد

0

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی تنظیمی کاموں کو مزید بہتر انداز میں جاری رکھنے کی تلقین

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت مرکز بہادرآباد میں شعبہ خواتین کی ذمہ داران کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں سینئر مرکزی کمیٹی کے رکن و ممبر قومی اسمبلی سید امین الحق نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی جبکہ اجلاس میں تنظیمی کاموں کو مزید بہتر انداز میں جاری رکھنے کی تلقین کی اور آنے والے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں بھی تیاری کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔

اس موقع پرانچارج شعبہ خواتین و دیگر اراکین بھی موجود تھیں۔

Comments
Loading...