Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ہمیں ایک ایسا نظام قائم کرنا ہے کہ جس میں پڑھے لکھے نوجوان اس ملک کی باگ دوڑ سنبھالیں ۔ ڈاکٹر فاروق ستار

عباسی شہید اسپتال کو ہم نےکراچی کا بہترین اور اچھا اسپتال بنایا تھا ماضی میں یہاں زندگی بچانے والی تمام دوائیاں ہوئیں تھیں لیکن سندھ کے وڈیروں اورجاگیرداروں نے اس ہسپتال کو کھنڈر میں تبدیل کردیا۔ ڈاکٹر فاروق ستار

0

آنے والے دور میں جنہوں نے اس ملک کو لوٹا ہے ان کا بھی احتساب ہوگا۔ ڈاکٹر فارق ستار

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کی عباسی شہید ہسپتال میں متحدہ میڈیکل ایڈ کمیٹی کے زیرِ اہتمام منعقدہ جشنِ آزادی/پرچم کشائی تقریب و شجر کاری مہم میں شرکت۔پروگرام کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ہمارے اجداد نے 1947 میں ایسے ملک کے لیے قربانیاں دیں جہاں مڈل کلاس والا چین اور سکون کی زندگی بسر کر سکے لیکن ملک کے موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے اپر مڈل کلاس سے تعلق رکھنے والے افراد بھی بےحد مشکلات میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں ان ساری صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیں ایک ایسا نظام قائم کرنا ہے کہ جس میں پڑھے لکھے طبقے کے نوجوان اس ملک کی باگ دوڑ سنبھالیں اور اس وطن عزیز کو ایسی بلندیوں پر لے جائیں کہ جس کا خواب ہمارے اجداد نے دیکھا ہمیں  ایک ایسا پاکستان بنانا ہے کہ جہاں کے لوگ خود کو برسر روزگار کر سکیں اور اسکے لئے ضروری یہ ہے کہ جو لوگ اس ملک کے اصل وارث ہیں انہیں اسکو چلانے دیں۔

آج کراچی پاکستان کو چار ہزار ارب کا ٹیکس اور ملک کو ساٹھ فیصد ریونیو کراچی دیتا ہےکراچی چلتا ہے تو ملک پلتا ہے لیکن اس شہر کو اتنی قربانیاں دینے کے باوجود حکمرانوں سوائے تعصب کے کچھ نہیں دیا، ماضی میں شہری آبادیوں پر کوٹہ سسٹم نافذ کیا گیا لیکن اس کوٹے پر بھی شہری سندھ کے نوجوانوں کو نوکریاں نہیں ملتیں کوٹہ سسٹم کراچی ،حیدرآباد اور سکھر کے لیے ہو لیکن نوکری کہیں اور کے لوگوں کو ملے یہ کیسا انصاف ہے ؟ آج کراچی میں پنجاب سمیت ملک بھر سے لوگ یہاں آکر آباد ہوئے ہم نے سب کو گلے سے لگایا لیکن کیا کسی نے ہمیں گلے سے لگایا؟

آج کراچی میں تمام زبانیں بولنے والوں کے مستقبل کو تاریک کیا جا رہا ہے جعلی ڈومیسائل کے ذریعے نوکریاں دی جا رہی ہیں ہم نے ایم کیو ایم اس لئے بنائی کے شہری سندھ کے لوگ اپنی شناخت پر فخر کرسکیں اور انہیں انکی حق دلوایا جا سکے، عباسی شہید اسپتال کو ہم نے کراچی کا بہترین اور اچھا اسپتال بنایا تھا ماضی میں یہاں زندگی بچانے والی تمام دوائیاں ہوئیں تھیں لیکن سندھ کے وڈیروں اور جاگیرداروں نے اس ہسپتال کو کھنڈر میں تبدیل کردیا آج وزیراعظم کراچی میں ہوتے تو انہیں ہم اس ہسپتال میں بلاکر سندھ حکومت کی کارکردگی دکھاتے ہم مانتے ہیں سندھ حکومت کے زیر انتظام کچھ اسپتال بہتر ہیں لیکن اب تو پیپلز پارٹی کا میئر ہے ایک نظر اس عباسی شہید اسپتال کو بھی دیکھ لیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی میڈیکل ڈینٹل کالج بھی ایم کیو ایم نے بنایا تھاتاکہ ہمارے بچے مستفید ہو سکیں اور شہر اور عوام کی خدمت کرسکیں اس شہر میں میڈیکل سٹی کا تصور ہم نے قائم کیا تھا لیکن اس شہر اور صوبے کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت برباد کیا جا رہا ہے۔

ہم اس شہر کیلئے ہر جگہ آواز حق بلند کررہے ہیں لیکن ہماری کوئی بات سننے کو تیار نہیں لیکن ہم بھی ارباب اختیار کو یہ بتادینا چاہتے ہیں کہ جب تک ایم کیو ایم پاکستان اور کراچی کے وارث زندہ ہیں اس شہر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا ہم اپنے حصے کا حق چھین کر لینگے۔ڈاکٹر فاروق ستار نے مزید کہا کہ دبئی پراپرٹی لیکس کا کیس آیا تھا وہ بھی منظر عام سے غائب ہو گیا دبئی پراپرٹی لیکس میں سب سے زیادہ پیسہ سندھ کی کرپشن کا ہے دبئی پراپرٹی لیکس کی تحقیقات ہوں تو سب تفصیلات واضح ہو جائیں گیں ہم بات کرتے ہیں تو بوری بند لاشوں کی بات ہوتی ہیں مگر اللہ کا شکر ہے ہم نے اس الزام کو بھی ہمیشہ غلط ثابت کیا ہے اور عدالتوں سے باعزت بری ہوئے آئندہ آنے والے دور میں سب کا احتساب ہوگا۔

جنہوں نے ملک کو لوٹا ہے ان کا بھی احتساب ہوگا ن لیگ کے ادوار میں آئی پی پیز کے وقت اور میعاد کو بڑھایا گیاپیپلزپارٹی ، ن لیگ اور پی ٹی آئی بڑی جماعتیں ہیں پی ٹی آئی والوں نے اپنے ادوار میں گردشی قرضے اور پیٹرولیم لیوی کیوں نہیں ختم کی آئی پی پیز کے ساتھ ایک سیاسی جماعت نے معاہدہ کیا دوسری نے اس کی میعاد اور وقت  کو بڑھایا عوام یہ سارے حقائق جانتے ہیں اب موج مستی اور کرپشن کا وقت ختم ہو چکا بہت جلد ہم عوام خے ساتھ مل کر ایک ایک کرپٹ حکمران کا احتساب کرینگے اور اس ملک سے کوٹے ہوئی دولت یہاں واپس لاکر اس ملک کو پھر سے ترقی طرف گامزن کرینگے اور یہاں ایک ایسا نظام لائنگے جہاں عوام کو انکے حقوق انکی دہلیز پر میسر ہوں۔اس موقع پر مرکزی کمیٹی کے اراکین،و دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

Comments
Loading...