Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

سندھ حکومت کی جانب سے تھر ڈزرٹ ٹرین سفاری کا آغاز

پہلی ٹرین کینٹ اسٹیشن سے تھرپارکر کیلئے روانہ

0

سندھ حکومت کی جانب سے تھر ڈزرٹ ٹرین سفاری کا آغاز

کراچی : سندھ حکومت کی جانب سے تھر ڈزرٹ ٹرین سفاری کا آغاز، پہلی ٹرین کینٹ اسٹیشن سے تھرپارکر کیلئے روانہ۔ صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ نے ٹرین کا افتتاح کیا، اور خود ٹرین میں سوار ہوکر روانہ ہوئے۔ ٹرائل ٹرین میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد شامل، ٹرین حیدرآباد میرپورخاص چھور سے پرچی جی ویری پہنچے گی۔ ٹرین کے شرکاء مختلف اسٹیشنز پر سیاحتی و ثقافتی ورثوں سے لطف انداز ہونگے۔

ٹرین کے شرکاء تھرپارکر کی خوبصورت صحراء اور بارڈر کے نزدیک بھی سیر کریں گے۔ پہلی تھر ڈزرٹ سفاری ٹرین کے شرکاء آج رات پرچی جی ویری ریزارٹ پر قیام کریں گے۔

Comments
Loading...