Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتیوں کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی

دوران انٹیروگیشن ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ کراچی کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

0

اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتیوں کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی

کراچی : اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ/سی آئی اے (کراچی) نے انٹیلیجنس معلومات پر اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتیوں کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بمقام چونا ڈپو بس اسٹاپ حدود علاقہ سپر مارکیٹ میں چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران ملزم بنام دانش علی ولد شوکت علی کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزم سے 1 عدد 9 ایم ایم پسٹل برآمد ہوا۔

دوران انٹیروگیشن ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ کراچی کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ ملزم کے خلاف انسداد اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

Comments
Loading...