Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے دوران حفاظتی اقدامات کے تحت کسی بھی اہلکار کو اپنی ڈیوٹی کا مقام چھوڑنے کی اجازت نہیں ہوگی۔جاوید عالم اوڈھو

نمازیوں کی سیکیورٹی کے لیے تمام تھانوں کی سطح پر مربوط روابط کے تحت ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔ جاوید عالم اوڈھو

0

نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے دوران حفاظتی اقدامات کے تحت کسی بھی اہلکار کو اپنی ڈیوٹی کا مقام چھوڑنے کی اجازت نہیں ہوگی۔جاوید عالم اوڈھو

کراچی : ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ نمازِ جمعہ کے موقع پر شہرِ قائد اور مرکزی راستوں پر سادہ لباس اور باوردی پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے۔ نمازیوں کی سیکیورٹی کے لیے تمام تھانوں کی سطح پر مربوط روابط کے تحت ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی پارکنگ، مساجد اور امام بارگاہوں سے مناسب فاصلے پر یقینی بنائی جائے۔ عوام سے گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی، فرد/افراد، لاوارث گاڑی، بیگ، پارسل وغیرہ کی فوری اطلاع مددگار 15 یا قریبی موبائل تھانے کو دیں۔

کراچی میں تعینات تمام سب ڈویژنل آفیسرز اور ایس ایچ اوز نمازِ جمعہ کے اختتام تک سیکیورٹی اقدامات کی خود نگرانی کریں گے۔ نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے دوران حفاظتی اقدامات کے تحت کسی بھی اہلکار کو اپنی ڈیوٹی کا مقام چھوڑنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ شہر میں سیکیورٹی اقدامات پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا اور کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی پر سخت قانونی و محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Comments
Loading...