Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ کی صدر محترمہ فریال تالپور سے میٹا کی جنوبی ایشیا ٹیم کی نمائندہ کی ملاقات، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے کردار پر گفتگو

0

کراچی: میٹا/فیس بک کی گلوبل ٹیم کی نمائندہ اور جنوبی ایشیا میں ادارے کی سرگرمیوں کی سربراہ مس تہیرہ پنچھیہوا نے زرداری ہاؤس کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ کی صدر محترمہ فریال تالپور سے ملاقات کی۔

اس موقع پر سندھ کے وزیر داخلہ و قانون ضیاء الحسن لنجار، وزیر تعلیم سردار شاہ، وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی علی راشد اور رکن سندھ اسمبلی بیرسٹر شیراز شَوکت راجپر بھی موجود تھے۔

ملاقات میں نوجوانوں سے رابطے اور انہیں بااختیار بنانے میں ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، بالخصوص فیس بک اور انسٹاگرام، کے بڑھتے ہوئے کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

فریقین نے سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال اور کم عمر بچوں کو ان پلیٹ فارمز تک غیر محدود رسائی سے محفوظ رکھنے کے لیے مناسب اقدامات کی ضرورت پر بھی گفتگو کی۔ اس موقع پر ایک محفوظ اور ذمہ دار ڈیجیٹل ماحول کے فروغ سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔

ملاقات میں تیزی سے بدلتے ہوئے ڈیجیٹل منظرنامے سے پیدا ہونے والے نئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے متعلقہ اداروں اور عالمی ٹیکنالوجی پلیٹ فارمز کے درمیان تعاون کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Comments
Loading...