Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

حکومت سندھ اس ایونٹ کے ذریعے جامشورو اور سندھ کی خوبصورتی کو دنیا کے سامنے لانا چاہتی ہے۔ سردار محمد بخش مہر

سندھ حکومت کے محکمہ کھیل کی جانب سے سہ روزہ سندھو دریاہ گیمز 2025 کا انعقاد

0

حکومت سندھ اس ایونٹ کے ذریعے جامشورو اور سندھ کی خوبصورتی کو دنیا کے سامنے لانا چاہتی ہے۔ سردار محمد بخش مہر

کراچی : سندھ حکومت کے محکمہ کھیل کی جانب سے سہ روزہ سندھو دریاہ گیمز 2025 کا انعقاد۔ صوبائی وَزیرکھیل سرادر محمد بخش مہرنےدریائےسندھ المنظر پر سندھو دریاہ گیمز 2025 کا افتتاح کردیا۔ تقریب میں سیکریٹری اسپورٽس عبدالعلیم لاشاری، ڈویژنل کمشنر حیدرآباد بلال احمد میمن، ڈی جی ایگریکلچر منیر جمانی، سمیت دیگر مہمانوں کی خصوصی شرکت،۔

سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ سندھو دریاہ گیمز 2025 جامشورو کا مقصد ضلع بہر کے نوجوانوں کو کھیلوں کی معیاری سرگرمیاں فراہم کرنا ہے۔ گیمز میں کشتی رانی، ملاکھڑا، والی بال، کبڈی، رسہ کشی، سوکر، ہارس رائڈنگ اور تھرو بال جیسے کھیل شامل ہیں۔

جامشورو : گیمز میں ضلع بہر سے 500 سے زائد نوجوان اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سندھ اس ایونٹ کے ذریعے جامشورو اور سندھ کی خوبصورتی کو دنیا کے سامنے لانا چاہتی ہے۔ اس ایونٹ کے ذریعے نوجوانوں کو کھیلوں کی اہمیت سے آگاہ کیا جائے گا اور انہیں کھیلوں میں حصہ لینے کی ترغیب دی جائے گی۔ آج کا یہ ایونٹ منعقد کرنے کا مقصد نوجوانوں کو کھیلوں کی معیاری سرگرمیاں فراہم کرنا ہے۔ جامشورو میں آئندہ سال اس سے بڑا ایونٹ منعقد کریں گے۔ سرکاری طور پر سہ روزہ کھیلوں کے مقابلے شروع کرنے کی اجازت دی۔

انہوں نے کہا کہ دریائے سندہ سکھر اور جامشورو پر اس طرح مزید ایونٹ منعقد کرکے نوجوانوں کی کھیلوں کے مواقع فراہم کیے جائیں گے،وزیر کھی۔ گھوڑوں کی روایتی دوڑ اور کشتی رانی کا مقابلے بھی کروائے جارہے ہیں۔

Comments
Loading...