Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

پی ٹی آئی آفتاب صدیقی کا کراچی میں رینجرز کی چوکی جلانے والے باپ بیٹے سے لاتعلقی کا اعلان

انہوں نے کہا کہ ہم نے ان کا پورے کراچی میں ڈیٹا چیک کیا ان کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے، نہ یہ ورکرز ہیں نا ہی سپورٹرز ہیں، ان کو کسی نے پلانٹ کیا اور یہ پلانٹڈ لوگ ہیں۔

0

پی ٹی آئی آفتاب صدیقی کا کراچی میں رینجرز کی چوکی جلانے والے باپ بیٹے سے لاتعلقی کا اعلان

کراچی : عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں مختلف مقام پر احتجاج شروع ہوگیا تھا۔ جس کے بعد ملک بھر میں مختلف مقام پر جلاو گھیراو بھی کیا گیا۔ ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں ایک باپ اور بیٹے کو رینجرز کی چوکی کو آگ لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

حالہ کہ اس کے بعد ان دونوں کا ہی معافی کا بیان بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوا۔ جس میں انہوں نے پاکستان آرمی اور حکومت پاکستان سے اپنے کئیے کی معافی بھی مانگی تھی۔

پاکستان تحریک انصاف صدر کراچی جناب آفتاب صریقی کا اہم بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ ہم  نے ان کا پورے کراچی میں ڈیٹا چیک کیا ان کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے، نہ یہ ورکرز ہیں نا ہی سپورٹرز ہیں، ان کو کسی نے پلانٹ کیا اور یہ پلانٹڈ لوگ ہیں۔

پی ٹی آئی نے ہمیشہ پرامن احتجاج کیا، ہمارا ایمان ہے پاکستان، پاکستان کے املاک اور اداروں کی حفاظت کرنا ہمارا فرض بنتا ہے جو ہم کرتے آئے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ آئندہ بھی اس قسم کی کوئی حرکت کرتا ہے تو پولیس ان گو گرفتار کرے اور ان کو قرار واقعی سزا دے۔

Comments
Loading...